سر سید احمد خان لائبریری میں مراٹھی زبان کا دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔


(راست) محمد اقبال۔سر سید احمد خاں لائبریری میں 27 فروری کے موقع پر مراٹھی زبان کی مختلف کتابوں کا مطالعہ کیا گیا۔ اس تقریب میں اقلیتی سیوا سنگٹھن کے ریاستی صدر جہانگیر اے۔ خان نے اپنے خطاب میں مراٹھی مضمون کی اہمیت اور مادری زبان کے مقام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان انسان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے نہایت اہم ہے اور اس کے تحفظ اور فروغ کے لیے سب کو کوشش کرنی چاہیے۔
اسی طرح کتب خانے کے سیکریٹری عبدالرؤف شیخ نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے بچوں کو کتب خانے کی جانب سے چھوٹے بچوں کی کتابیں مطالعے کے لیے فراہم کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچپن سے مطالعے کی عادت ڈالنے سے طلبہ کی ذہنی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔
اس موقع پر کتب خانے کے کتب دار ادریس شیخ، عملہ اور نہال کمیل شیخ، شوہیب شیخ، ہاشم رشید شیخ، ہارون شیخ، نومن ملک، ابراہیم پٹاوے اور دیگر قارئین بچے اور بچیاں بڑی تعداد میں موجود تھے۔
تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

  1. کم شکم فوٹو ڈھنگ کی نکال لیتے میاں
    ایسے کڑے ہوکر پڑھنے کی ادا کاری کرنے کی کیا ضرورت ہے

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ