انجمنِ اسلام ولی محمد اینڈ دوست محمد پیر محمد اردو پرائمری اسکول پونے کی شاندار کامیابی۔29، ویں بین المدارس ڈرامہ مقابلے میں تین اوّل انعامات حاصل۔
پونے: (راست) انجمنِ اسلام کے ولی محمد اینڈ دوست محمد پیر محمد اردو پرائمری اسکول، پونے نے 29ویں بین المدارس ڈرامہ مقابلہ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تعلیمی و ثقافتی میدان میں ایک بار پھر اپنی نمایاں شناخت قائم کی۔ یہ مقابلہ IDEA اکیڈمی، ممبئی کے زیرِ اہتمام “عالیہ جبین خان ٹرافی” کے عنوان سے بدھ، 24 دسمبر 2025 کو بھارت رتن پنڈت بھیم سین جوشی کلا مندر، آؤندھ، پونے میں منعقد ہوا۔
اس باوقار مقابلے میں پونے شہر اور مضافاتی علاقوں کے 12 اسکولوں نے شرکت کی۔ انجمنِ اسلام کے طلبہ نے غیر معمولی اعتماد، فنکارانہ صلاحیت اور تخلیقی اظہار کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف زمروں میں اوّل انعامات حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔
نتائج حسبِ ذیل رہے:
سامائرہ شکیل شیخ (جماعت اوّل) نے فینسی ڈریس مقابلہ میں اوّل انعام حاصل کیا۔
فریحہ عمران بگوان (جماعت سوم) نے مونو ایکٹنگ مقابلہ میں اول انعام حاصل کیا۔
عائشہ انیس خان (جماعت چہارم) نے مِمکری مقابلہ میں اوّل انعام اپنے نام کیا۔
کامیاب طالبات کو ٹرافی، توصیفی اسناد اور کافی مگ سے نوازا گیا۔
اس شاندار کامیابی پر اسکول کے ایگزیکٹیو چیئرمین محترم حسیب فقہی اور اسکول بورڈ کے تمام معزز اراکین نے اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ نازیہ شیخ صاحبہ، تدریسی عملہ اور غیر تدریسی عملہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی مخلص رہنمائی اور ادارے کے تعلیمی وژن کا ثبوت ہے۔
آخر میں اسکول انتظامیہ نے کامیاب طالبات کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment