طویل انتظار کے بعد بالآخر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کو چیئرمین مل گیا۔ چیئرمین بننے کے بعد جناب سید حسین اختر کی پہلی تہنیت انجمن اسلام میں صدر انجمن اسلام ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کی۔ صدائے مہاراشٹر برقی خبر نامہ سولاپور کی طرف سے نو منتخب چیئرمین صاحب کو مبارکباد۔
طویل انتظار کے بعد بالآخر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کو چیئرمین مل گیا۔
چیئرمین بننے کے بعد جناب سید حسین اختر کی پہلی تہنیت انجمن اسلام میں صدر انجمن اسلام ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کی ۔
ممبئی (خصوصی رپورٹ فرید احمد خان) مہاراشٹر حکومت نے شہرِ بیڑ کی معروف سماجی، ادبی اور سیاسی شخصیت جناب سید حسین اختر صاحب کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری اردو حلقوں میں خوش آئند اور امید افزا سمجھی جا رہی ہے۔
سید حسین اختر صاحب کا تعلق بیڑ کی سرزمین سے ہے۔ وہ ایک نہایت سینیئر صحافی بھی ہیں، جن کے مضامین اور تجزیے مہاراشٹر کے مختلف اخبارات میں گاہے بہ گاہے سماجی، ادبی اور ملی موضوعات پر شائع ہوتے رہتے ہیں۔
ان کی طویل صحافتی و ادبی خدمات نے اردو کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
یقین ہے کہ ان کی مدبّرانہ قیادت میں اردو ساہتیہ اکادمی ایک بار پھر فعال و متحرک ہوگی، اور اس کے خستہ حال نظام میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔
ان کی سربراہی میں اردو زبان و ادب کے فروغ، نوجوان تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی، اور ریاست گیر سطح پر ادبی سرگرمیوں کے احیاء کی نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔
اردو کارواں جناب سید حسین اختر صاحب کی اس تقرری کا دلی خیرمقدم کرتا ہے
اور انہیں صمیمِ قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔
فرید احمد خان
صدر – اردو کارواں
ماشا اللہ بہت بہت مبارک
ReplyDelete