"مجوزہ مسودہ نصاب پر آئیٹا مہاراشٹر کا تعمیری کردار، ایس۔سج۔ای۔آرٹی۔ کو دی گئیں سفارشات"
پرتور (شریف خان) پونے، آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (AIITA) مہاراشٹر کی جانب سے SCERT کے مسودہ نصاب پر تجاویز پیش مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (SCERT) نے 2025 کے مجوزہ درسی نصاب پر عوامی رائے اور تجاویز طلب کرنے کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق 28 جولائی تا 27 اگست 2025 کے دوران اساتذہ، ماہرینِ تعلیم، سرپرستوں اور سماجی کارکنان سے مسودہ نصاب کا مطالعہ کرنے اور اپنے قیمتی مشورے پیش کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔
اس موقع پر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) مہاراشٹر کے ایجوکیشنل پالیسی اسٹڈی کمیٹی (EPSC) کے ارکان نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ کمیٹی نے مسودہ نصاب کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور SCERT کے آفیشل پورٹل پر اپنے تاثرات، فیڈ بیک اور تعمیری تجاویز درج کرائیں۔
اس مقصد کے تحت EPSC ممبران نے آن لائن میٹنگز کے ذریعے ریاست کے اساتذہ سے رابطہ قائم کیا، ان سے انفرادی سطح پر بھی مشاورت کی اور اجتماعی طور پر ایک مؤثر لائحۂ عمل مرتب کیا۔ تجاویز کی تیاری میں خاص طور پر اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ نصاب بچوں کی تعلیم و تربیت، کردار سازی، قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے والا ہو، نیز طلبہ کی ذہنی و سائنسی صلاحیتوں کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت اور تعمیری سفارشات پیش کی جائیں۔
اس جائزے کے دوران EPSC ممبران نے تیسری جماعت سے دسویں جماعت تک کے نصاب میں سائنس، تاریخ، ادب اور شہریات جیسے اہم مضامین پر توجہ مرکوز کی۔ اس پوری مہم کے کنوینر جناب ساجد احمد خان رہے صدر آئیٹا مہاراشٹر جناب محمد عتیق شیخ، ریاض الخالق نائب صدر نایٔب آئیٹا مہاراشٹر، اسلم فیروز مرکزی سیکریٹری آئیٹا، آئیٹا مہاراشٹر ، نعیم خان، مکرم خان، شیخ طیب، غلام جاوید، شیخ عبداللہ اور سہیل شکلگر و دیگرEPSC کمیٹی ارکان نے نمایاں خدمات انجام دیئے۔ہمیں یقین ہے کہ آئیٹا کی ان تجاویز کی روشنی میں SCERT مستقبل کے درسی نصاب میں معیاری اصلاحات کرے گا، جو تعلیمی میدان میں ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔
ساجد احمد خان۔
کنوینر :- EPSC
آئیٹا مہاراشٹر
Comments
Post a Comment