نازنین بنت محمد ریاض نے رکھا پہلا روزہ۔
بیدر۔ : 30 / مارچ (نامہ نگار ) احمد نگر کی ممتاز شخصیت جناب محمد خورشیدپٹھان کی نبیری و جناب محمد ریاض پٹھان ساکن احمد نگر کی معصوم 7سالا دختر نازنین نے پہلا روزہ رکھا ۔معصوم نازنین نے چلچلاتی دھوپ اور موسم کی سختیاں بردشت کرتے ہوئے اللہ کے فضل و کرم سے اپنا پہلا روزہ مکمل کیا۔اس موقع پر درگاہ استانہ قادریہ بگدل میں محفل گلپوشی کا انعقاد عمل میں ایا۔پیر طریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری صاحب نے معصوم روزے دار کی گلپوشی فر مائی اور اپنی دعاؤں سے نواز تے ہوئے کھجور کھلاتے ہوئے روزہ افطار کرویا۔
اس محفل میں حضرتہ نانی صاحبہ'مامو حافظ محمد شہانواز نلدرگ'محمد اسمیئل نلدرگ'محمد لئیق احمد قادری بگدلی 'محمد غلام احمد قادری بگدلی شرو قادری'محمد یوسف احمد قادری ابو قادری صاحب بگدلی'محمد پاشاہ قادری بگدلی'محمد مصطفئ نلدرگ اور دیگر موجود تھے۔
Comments
Post a Comment