شبنم بیگم معین الدین سید, نیشنل اُردو مثالی اُردو یوارڈ دہلی کے لیے منتخب۔
اکولہ:(ڈاکٹر ذاکر نعمانی) قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ کے زیر اہتمام نیشنل اُردو ٹیچرس ایوارڈ تقسیم پروگرام ہر سال دہلی میں منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں اُردو زبان کے لیے اپنے شعبہ میں نمایاں کام کرنے پر پیشنل اُردو ٹیچرس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔شبنم بیگم معین الدین سید ( آپی ) کے انتخاب اسکول کے زمرے میں اُن کے بہترین تدریسی خدمات محنت و لگن اورجدید تدریسی طریقوں کو اپنانے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔بتادیں کہ مہاراشٹر کے عثمان آباد ضلع سے شبنم بیگم کا تعلق ہے اور وہ اپنی تدریسی صلاحیتوں کی باعث تعلیمی میدان میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں ۔ وہ نہ صرف ایک محنتی معلمہ ہیں بلکہ ایک ٹیکنوٹیچر کے طور پر جانے جاتی ہیں۔ جو تعلیم کے جدید وسائل کا استعمال کرتے ہوئے طلبہ کی بہترین تربیت کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ان کی کار کردگی کو دیکھتے ہوئے حال ہی میں انھیں شمس سوسائیٹی عثمان آباد کی جانب سے بھی مثالی معلمہ کا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ شبنم بیگم معین الدین سید کو 3/11/2024 کو دہلی میں غالب اکیڈمی دہلی میں ایوارڈ سے انشاء اللہ سے نوازا جائیگا۔شمس ایجوکیشن سوسائیٹی کے اراکین، گلشن اطفال اُردو پرائمری اسکول کے صدر مدرس ، رشتے دار ، دوست احباب مختلف تنظیموں میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شبنم آپی کو مبارکباد پیش کی۔
Comments
Post a Comment