لونار میں بموقع ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم و عظمت صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ تقریب محفل نعت و منقبت کا شاندار انعقاد۔


بلڈھانہ(محمد شاکرہمدرد) مدحت رسول میں گلدستہ نعت رسول مقبول پڑھنا جہاں سعادت کی بات ہے وہیں ایک مقبول عبادت بھی اورطاعت کا حسین مظہر بھی شہریانے لونار کے لیے بڑی مسرت کی بات ہے کے سرور کونین سردار انبیاء فخر رسول بعثت خلق کائنات محسن اخلاق کی ثنا خوانی کی تقریب بنام محفل نعت و منقبت بموقع ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم و عظمت صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ مورخہ 24 اکتوبر 24 بروز جمعرات کو زم زم کالونی ڈاکٹر ذاکر حسین اُردو ہائی اسکول و جونئیر کالج کے وسیع و عریض میدان پر بعد نمازِ عشاء منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں بطور مہمانان خصوصی وطن عزیز کے مشہور و معروف نعت خواں ، بُلبل ہند ، عالمی شہرت یافتہ مدح رسول شہنشاہ ترنم مفتی طارق جمیل صاحب قاسمی دامت برکاتہم عالیہ قنوج اترپردیش اور حضرت قاری ظہیر صاحب فیضی حفظ-اللہ ان دونوں صاحبان کی شرکت بطور خاص رہی ۔ تقریب محفلِ نعت و منقبت کی سرپرستی حافظ عبدالحمید خان صاحب اخلاصی بانی و مہتمم جامعہ اسلامیہ فیضان ابرار رسوڑ ضلع واشم نے ، صدارت حضرت مولانا محمد جاوید صاحب حسینی دامت برکاتہم عالیہ ناظم دارالعلوم عثمانیہ مہکر نے ، کنوینر محمد اویس خان صاحب اشرفی ناظم جامعہ اسلامیہ فیضان ابرار رسوڑ ضلع واشم نے ، روح اجلاس حضرت مولانا محمد زکریا تابش صاحب ملی صدر ملی فاؤنڈیشن جنتور ضلع پربھنی نے شرکت کر اپنی خدمات انجام دی اور اس تقریب کو حسن بخشا ۔ 
          تقریب محفل نعت و منقبت کا آغاز محمد معاز محمد رضوان جڈا کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ۔ ناظم تقریب حافظ رازق صاحب فیضی نے شیخ سعدی کی مقبول نعت *بلغ العلی بکمالہ ، کشف الدجی بجمالہ ، حسنت جمیع خصالہ ، صلوا علیہ وآلہ کے چند اشعار پڑھے اور دائز پر تشریف فرما مہمانان خصوصی کے استقبال کے لیے جمعیت علماء ہند لونار کے ذمہ داران کو یکے بعد دیگرے آواز دی مہمانان خصوصی کا استقبال گل پیش کرکے کیا اور مہمانان خصوصی کو عزت بخشی ۔ 
          محفل نعت و منقبت تقریب کے دوسرے دور کی نظامت روح اجلاس حضرت مولانا محمد زکریا تابش صاحب ملی صدر ملی فاؤنڈیشن جنتور ضلع پربھنی نے اپنے منفرد انداز میں کی ۔ہدیہ نعت پڑھنے کے لیے مہمان نعت خواں حضرت قاری ظہیر صاحب فیضی حفظ-اللہ کو آواز دی اور سامعین کو محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا ۔ موصوف نے اپنی مترنم آواز میں نعت پڑھ کا محفل کا سماع بنایا۔بعد ازاں شہنشاہ ترنم عالمی شہرت یافتہ مدح رسول کو ناظم تقریب نے يو آواز دی کہ مہمان تیری آمد کا کچھ اثر یوہوا کہ لونار شہر کی رت ہی بدل گئی ۔ مزید کہا کہ موصوف کی خوش قسمتی ہے کہ آپ نے پورے ہندوستان میں تحفظ ختم نبوت کا فریضہ انجام دیا ہے۔ موصوف کا مختصر تعارف پیش کیا۔ مفتی صاحب کی تعارف میں ایک شعر پڑھا۔۔
صاحبِ طرز شہنشاہِ ترنم ہے وہ گلشن ِ بزم میں پھولوں کا تبسم ہے وہ وہ اگر نغمہ سرا ہو تو حوالہ ہو جائے جیسے ہو چاند طلوع اور اجالا ہوجائےاور مفتی صاحب کو سامعین کے سماعتوں کے حوالے کیا ۔موصوف نے اپنا مشہور و مقبول حمدیہ کلام یا اللہ يا رحمان ۔۔۔لا الہٰ الاللہ پڑھ کر اللہ رب العالمین کی قدرت کو اپنے منفرد انداز میں بیان کیا ۔مقبول منقبت میرے امی جان عائشہ امی جان، صحابہ عالیشان پڑھا اور خوب داد و تحسین حاصل کی ۔ ہم سب جانتے ہیں کے مدرسے دین کے قلعے ہیں ، مدرسہ کی عظمت ہمارے نزدیک کتنی اہمیت رکھتی ہے اسی تناظر میں مدارس بند مت کرنا ۔۔خدا سے جنگ مت کرنا اپنا نعتیہ کلام ۔ایسی بھی گزر جائے ایک رات مدینہ میں قسمت سے اگر پپہنچا سرکار کے روزے پر سامعین کی فرمائش پر مزید نعتیہ کلام پڑھ کر سامعین کی داد و تحسین کو بٹورا ۔اسطرح یہ محفل نعت و منقبت تقریب اپنے عاشقانہ رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے دلوں میں عشق رسول کی خوشبوں بکھیرتی ہوئی اور سامعین کے دلوں کو عشق رسول کے جذبہ سے سرشار کرتی ہوئی صدر تقریب کی مختصر دعا پر پر رونق تقریب بڑے ہی آب و تاب کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔اس تقریب کو کامیاب بنانے میں الحاج رضوان جڈا تعلقہ صدرجمعیت علمائے ہند لونار ، شہر صدر جمعیت حافظ شیخ ایاز صاحب نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اور ساتھ ہی اراکین جمعیت علماء ہند لونار کی شب و روز کی محنت نے اس محفل نعت و منقبت تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔