سعدیہ فاطمہ مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ناندیڑ مہاراشٹر کو اُردو اکیڈمی جدہ سعودی عرب سے ایک اور ایوارڈ۔


ناندیڈ: (نامہ نگار) 22 جون 2024 کو اُردو اکیڈمی جدہ ۔۔ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام مدینہ ایجوکیشن سینٹر قریب حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد ایک پروگرام ,, جلسہ تقسیم گولڈ مڈل و توصیفی اسناد ،، کا انعقاد عمل میں آیا ، جو برائے تلنگانہ سرکاری اسکولس اُردو میڈیم ایس ایس سی ٹاپرس ، کے لئے رکھا گیا ، جس میں بیسٹ ٹیچرس ، بیسٹ اسکول ، بیسٹ ایچ ایم کے ایوارڈز بھی دئیے گئے ، اس کے علاوہ 
بیادگار مشہور شخصیات کے ایوارڈ بھی دئیے گئے ، جس میں ناندیڑ کی جانی مانی شخصیت ,, باسط علی خان ، سی آئی ڈی پولیس سب انسپکٹر مرحوم ایوارڈ بھی رکھا گیا ، جو کہ وقار آباد کی ثمرین خانم محمد افتخار الدین گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول تاندور کو دیا گیا ، جسے باسط علی خان کی دختر سعدیہ فاطمہ خان اور فرزند شعیب علی خان پرویز کے ہاتھوں سے دیا گیا ، ان کے خاندان کے کئی افراد وہاں موجود تھے ، تمام خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، اس پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری سعدیہ فاطمہ ناندیڑ کو سونپی گئی تھی ، بہت بہترین انداز اور بہت خوب صورتی سے پروگرام کو چلایا گیا ، سعدیہ فاطمہ کی صلاحیتوں پر ایک بار پھر ,, اُردو اکیڈمی جدہ سعودی عرب کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ، افراد خاندان نے بے حد خوشی کا اظہار کیا ، اُردو اکیڈمی جدہ کے صدر شیخ ابراہیم صاحب کی صدارت میں ہونے والے پروگرام میں جن لوگوں سے اسٹیج رونق افروز تھا ان کے نام ہیں ،
عالی جناب ایس اے شکور صاحب ڈائریکٹر دائرہ المعارف جامعہ عثمانیہ حیدرآباد ، عالی جناب خلیق الرحمن صاحب نیشنل کو ارڈینیٹر آل انڈیا کانگریس کمیٹی ، عالی جناب امتیاز اسحاق صاحب سابق چئیر مین اقلیتی مالیاتی کمیشن ، عالی جناب عبیداللہ کوتوال صاحب چئیرمن مائناریٹی فائنانس کارپوریشن تلنگانہ حیدرآباد موجود تھے اس کے علاوہ اُردو اکیڈمی جدہ کے ذمہ داران سلیم فاروقی صاحب سرپرست اعلیٰ ، سید نعیم الدین باری صاحب جنرل سیکریٹری جدہ ، احمد محی الدین صاحب وائس پریزیڈنٹ نے جدہ سے تشریف آوری فرما کر پروگرام کو کامیاب بنایا ، یاد رہے کہ سعدیہ فاطمہ نے فلسطین پر کتاب لکھی ہے جس کا دوسرا ایڈیشن بہت جلد آنے والا ہے ، اس بات پر بھی ذمہ داران نے مبارکباد دی ، حیدرآباد ، اورنگ آباد ، پربھنی ، ناندیڑ کے افراد خاندان اور اسٹاف نے سعدیہ فاطمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ،

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔