Posts

برہان پور انکلیشور قومی شاہراہ کو فور لین کرنے سے متعلق مرکزی وزیر مملکت رخشاتائ کھڈسے کا مطالبہ۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مرکزی وزیر مملکت رخشاتائی کھڈسے نے دہلی میں مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کی اور برہان پور انکلیشور قومی شاہراہ کے لیے اصل راستہ استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی کنٹریکٹر کی بھی شکایت کی کہ وہ اس سڑک کی دیکھ بھال اور مرمت و تعمیر کا کام فوری شروع کرے۔فور لین سڑک کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس منصوبے کے لیے درکار اراضی کے حصول سے متعلق گزٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مکتائ نگر تعلقہ سے سڑک کو گزرنے کی تجویز نے راویر تعلقہ کے باشندوں کو ناراض کردیا ہے۔ اس لیے سڑک کا پرانا راستہ ہی استعمال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تعمیراتی کام کے لیے 61 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی کام سست رفتاری سے چل رہا ہے یا رکا ہوا ہے۔ رخشاتائی کھڈسے نے گڈکری سے کہا کہ اگر سڑک کی مرمت و تعمیر فوری طور پر شروع نہیں کی گئی تو ٹھیکہ دار کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو اسے تبدیل کر دے وزیر نتن گڈکری نے ان مطالبات پر فوری کاروائی کرنے کا وعدہ کیا۔

احساسِ کمتری. مصنف : سراج الدین نلا مندو ۔(معلم : پیر کرم علی شاہ اردو پرائمری سکول نمبر ۱۰, پنویل مہا نگر پاليكا ، رائے گڑھ۔)

Image
احساسِ کمتری.  مصنف : سراج الدین نلا مندو ۔ (معلم : پیر کرم علی شاہ اردو پرائمری سکول نمبر ۱۰, پنویل مہا نگر پاليكا ، رائے گڑھ۔) السلام علیکم قارئین۔ آج کے جدید دور میں میں انسانوں کو روٹی کپڑا اور مکان آسانی سے مل جاتا ہے، مگر نوکری نہیں ملتی۔ ایسا کیوں؟  جہاں تک میں سمجھتا ہوں، آج کے دور کے انسان ایسی نوکری کر رہے ہیں جن میں اُنہیں بلکل بھی دلچسپی نہیں ہے، بس گھر کی ذمےداریاں اور بچوں کی بہتر تربیت ہو سکتے اسلئے نوکری کر رہے ہیں۔ لیکن ایسا کرنے سے وہ خود احساسِ کمتری میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں، اور یہ درد و تکلیف اٹھانے کے بعد اچانک سے دل کا دورہ پڑنے اور سنگین بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ نوکری نہ ہونے کی وجہ سے آج کے نوجوانوں میں کام کرنے کی قابلیت تو ہے لیکن کام کے مواقع فراہم نہیں ہو رہے، اور کام نہ ہونے کی وجہ سے اُن کی شادیاں بھی نہیں ہو پارہی ہیں۔ جسکی وجہ سے غیر ضروری معاملات سماج میں سامنے آیا رہے ہیں، جسکی روک تھام کا صرف اور صرف ایک ہی راستہ ہے، نوکری۔ اگر نوکری نہیں تو مستقبل نہیں، نوکری نہیں تو شادی ہونے میں بھی بہت مشکلات پیش آتی ہیں، لڑکی ہو تو ...

"سابق ڈپٹی میئر عبدالکریم سالار نے وزیر اعلی کو دیا میمورنڈم "۔"قانون سب کے لیے مساوی ہے"

Image
جلگاوں : ( عقیل خان بیاولی ): وزیر اعلی مہاراشٹر ایکناتھ شندے کی ۱۶ جون جلگاؤں أمد کے موقع پر اقراءایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر و معروف تعلیمی و سماجی مصلح سابق ڈپٹی میئر عبدالکریم سالار نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو اپنے وفد کے ہمراہ ایک میمورنڈم کے ذریعے باور کرایا کہ عیدالاضحیٰ پر وقوع پذیر ہونے والے متنازعہ معاملے میں جب عدالت میں مشکوک اراکین کے خلاف چارج شیٹ دایر کی جارہی تھی شہر کے ایڈووکیٹ کیدار بھوساری نے اپنی جارحانہ روش کو رو بہ عمل لاکر تمام وکلاء پر دباو بنایا کہ وہ مذکورہ کیس میں ملزمان کی نمائندگی نہ کرے گویا عدالت کے فیصلے سے قبل ہی أپ اپنا فیصلہ عوام الناس پر تھوپنا چاہتے تھے جب شہر کے ایک نوجوان وکیل عمران حسین شیخ نے اپنے ساتھی وکیل کےاس کیس میں ملزمان کی طرف سے پہل کی تو ایڈوکیٹ کیدار بھوساری نے انہیں جسمانی زد و کوب کیا نیز بھری عدالت میں دھمکیاں بھی دی اس واقعے سے شہر و مضافات پر شر و بد امنی پھیلنے کا اندیشہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا لہذا امن کی فضا ہموار رکھنے کے لیے ایڈووکیٹ کیدار بھوساری جیسے عناصر پر فوری کاروائ کی جاۓ تا کہ شہر میں انص...

گوگل اور سکوں۔۔از۔۔۔آفتاب عالم شاہنوری

Image

راشٹریہ مسلم مورچہ، بھارت مکتی مورچہ اور قومی پسماندہ طبقات مورچہ نے ملک کے تمام ضلع مجسٹریٹس کو ایک میمورنڈم سونپا تاکہ صدر جمہوریہ کو دیا جائے۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) یہاں کے ضلع راشٹریہ مسلم مورچہ، بھارت مکتی مورچہ اور راشٹریہ پسماندہ طبقاتی مورچہ کی شاخوں  نے   بھی جلگاؤں ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا۔اور مطالبہ کیا اس وقت راشٹریہ مسلم مورچہ کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر شاکر شیخ، عقیل بھائی کاسر، بھارت مکتی مورچہ کے جلگاؤں شہر صدر سنیل بھاؤ ڈیہڈے، نیشنل بیک ورڈ کلاس مورچہ کے پرکاش پاٹل نے ریذیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر مسٹر کاسر  کو میمورنڈم دیاکہ ملک میں نئی حکومت کے قیام  عمل کے بعد گزشتہ تین ہفتوں میں بڑے پیمانے پر ماب لنچنگ، قتل ، بے گناہمسلمانوں کے گھروں اور بستیوں کو جلانے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ 1) 19 جون 2024 - محمد فرید (اورنگزیب) کا قتل عام علی گڑھ، اتر پردیش میں ہوا۔ 2) 7 جون 2024 - رائے پور، چھتیس گڑھ کے قریب گڈو خان، چاندمیا خان، اور صدام قریشی کی موب لینچنگ۔ 3) 8 جون 2024 - اعظم گڑھ، اتر پردیش کے گاؤں سون پور کے مولانا فاروق قاسمی کا قتل۔ 4) 11 جون 2024- گاؤں بھیسیہ، مراد آباد، اتر پردیش کی بڑی مسجد کے مولانا اکرمکی قتل۔ 5) 28 مئی 2024- اتراکھنڈ کے سمیر عرف سدھارتھ چترویدی نے مذہبی فسا...

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں جلسہ تقسیم یونیفارم ۔

Image
شولاپور: نامہ نگار (اشفاق زید) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں " جلسہ تقسیم یونیفارم " محترم جناب نظیر منشی صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گیا تھا جس میں مہمان خصوصی محترم جناب ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب اور محترم جناب یوٹا بتی سر موجود تھے جبکہ مہمان اعزازی جناب اقبال انصاری صاحب نے شرکت کی۔اس موقع پر اسکول کے تمام طلبہ و طالبات کو اسکول کی جانب سے مفت یونیفارم تقسیم کئے گئے۔      اس جلسے میں ادارے کے چیئرمین اور اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ریاستی صدر جناب محبوب تامبولی سر نے مہمانان کا پھول اور شال پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔اور ابتدائی کلمات پیش کئے۔صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے جلسے کی نظامت فرمائی اور شکریہ معلمہ محترمہ رضوانہ قاضی آپا نے ادا کیا۔        ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج لوگ تعلیم کو پیسے بنانے کا ذریعہ بنا دیا ہے لیکن اپ نے مفت یونیفارم تقسیم کرکے یہ مثال پیش کی ہے کہ تعلیم لینے کا نہیں دینے کا کام کرتا ہے۔     جناب نظیر منشی صاحب نے اپنے خطبہ صدارت ...

بنات والا صاحب کو 7 مرتبہ ممبر لوک منتخب ہونے کا اعزاز گلبرگہ میں 16 ویں برسی پر مسلم لیگ کی جانب سے دعائیہ مجلس کا انعقاد

Image
گلبرگہ 25 جون : (عزیز الله سرمست)  انڈین یونین مسلم لیگ  ضلع گلبرگہ کی جانب سے رحمانیہ لائف انسٹیٹیوٹ حج کمیٹی نیا محلہ گلبرگہ میں الحاج غلام محمود بنات والا صاحب قومی صدر انڈین یونین مسلم لیگ کی 16 ویں  برسی کے موقع پر آج دعائیہ مجلس کا  انعقاد کیا گیا ۔  مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری و صدر  انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے مجلس کی صدارت کی ۔ ابتدا میں الحاج غلام محمود بنات والا صاحب کی زبردست خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا کارروائی کا آغاز رحمانیہ لائف انسٹیٹیوٹ  کے طلباء  کی قرات کلام پاک و نعت خوانی سے ہوا ۔   بشیر عالم  قائد مسلم لیگ نے اپنے خطاب میں بنات والا صاحب کی سیاسی سماجی و مذہبی زندگی کے ہر پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الحاج غلام محمود بنات والا صاحب نے مہاراشٹر کے اسمبلی حلقہ عمر کھاڑی  سے منتخب ہو کر انڈین یونین مسلم لیگ کے پہلے رکن اسمبلی ہونے کا اعزاز حاصل کیا 1967 میں پھر اسی حلقہ اسمبلی سے کامیابی حاصل کر کے تاریخی ریکارڈ قائم کیا بشیر عالم نے مزید کہا کہ الحاج غلام محمود بنات والا ص...

بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ۔۔ازقلم۔۔۔ رضیہ الطاف پٹھان سولا پور۔

Image
بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ازقلم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رضیہ الطاف پٹھان سولا پور۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے ذہن پر میرے ضمیر پر ایک بوجھ ہے ہمیشہ یہ احساس و فکر ہے کہیں نہ کہیں ہم بھی ذمہ دار ہیں معصوم بچوں کی خون سے لت پت لاشیں ان پر ہو رہا ظلم اجتماعی تدفین ہوتی ہوئی لاشیں وہ مناظر جو ناقابل بیان اور ناقابل برداشت ہے اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے بعد اپنے کانوں سے وہ درد بھری آوازیں سننے کے بعد ہم بھی اس قتل عام کا حصہّ نہ چاہتے ہوئے بھی بن رہے ہیں۔اگر ایک انسان بھی فلسطینیوں کا درد محسوس کرتا تو ہر طرف اتنی خاموشی کیوں ہے تلوار نہیں اٹھا سکتے تو قلم تو اٹھاؤ ہاتھ نہیں روک سکتے تھے کم از کم آواز تو بنو اگر آواز بھی نہیں اٹھا سکتے تو کم سے کم اسرائیل کو دل میں برا جان کر اس کے پروڈکٹ کا بائیکاٹ کرو۔ کم سے کم ہم تو ان بچوں کو لگنے والی گولی ان کا خون بہانے کا ذریعہ نہیں بنے گیں اگر ہم بائیکاٹ نہیں کر سکے تو ہم میں بھی انسانیت مر گئی ہے  کیا یا واقعی جس کا درد اسی کا درد باقی سب تماشائی ہے ؟ ہمارے ...

" ٢٦جون کو ریاستی وزیر عبدالستار کے دست مبارک سے ہوگا اورنگ آباد میں اقلیتی کمشنریٹ کا افتتاح۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقلیتی طبقات کے لۓ محکمہ اقلیت نے آزادانہ کمشنریٹ قائم کرنے کو ریاستی حکومت نے منظوری دی ہے یہ اقلیتی طبقات کے لۓ اہم سمجھا جانے والا اہم ادارہ ہے جس کا افتتاح ریاستی وزیر عبدالستار شیخ کے دست مبارک سے مورخہ ٢٦جون بہ روز بدھ شام ٤بجے اورنگ آباد شہر کے حج ہاؤس کیے ایک ہال میں عارضی طورپر ہونے جا رہا ہے تقریب کی صدارت رکن پارلیمنٹ سندیپان بھومرے کریں گے یہ شہر کا ریاستی سطح کا اولین کمشنریٹ ہوگا اس کے قیام سے اقلیتوں کے مسائل حل ہونے کے کاموں میں تیز رفتاری آۓ گی معین تحصیلدار اس کے اولین کمیشنر ہوں گے

جمعیت علماء ہند لونار نے لگائے شجر۔ تم لگاتےچلو اشجار جدھر سے گزرو۔۔اس کے سائےمیں جوبیٹھےگادعاہی دے گا

Image
بلڈھانہ(محمد شاکر ہمدرد) اسلام نے جن چیزوں کا تاکیدی حکم دیا ان میں ایک ’’شجری کاری ‘‘ بھی ہے انسانیت کی فلاح وبہبود اور کائنات ِارضی کے حسن وجمال کو باقی رکھنے کےلیے آپ ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے یہ ارشاد فر مايا ’’جو مسلمان دَرخت لگائے یا فَصل بوئے پھر اس میں سے جو پرندہ یا اِنسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کی طرف سے صَدَقہ شُمار ہوگا۔‘‘ (صحیح البخاری:2320) ہم سب جانتے ہے کہ شجر کاری کی ضرورت اہمیت اوراس کی ہمہ جہت دینی ، سماجی طبی اور سائنسی فوائد بے شمار ہیں ۔الحمدُللہ جمعیت علماء ہنداپنے فلاحی کاموں کے لیے ملک کی مشہورو معروف تنظیم ہے۔ شجر کاری مہم یو تو حکومت اور ملک کی کئی تنظیمِں بھی اس کام کو انجام دیتی ہے لیکن ان میں جمعیت سر فہرست ہے ۔جمعیت علماء ہند ملک بھر میں ماہ جون موسم برسات میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتی ہے۔ملک کی ریاستوں کے مُختلف علاقوں میں جمعیت یہ کام جمعیت کی شاخوں کے توسط سے کئی ہزارشجرلگاکر ماحول کے تحفظ میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔جمعیت کی ایک شاخ لونارضلع بلڈھانہ مہاراشٹر نےبھی شجرکاری کی ضرورت و اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے امسال بھی شہر ل...

ہدیہ اور عطیہ دینے میں اولاد کے درمیان مساوات ۔از قلم :مولوی شبیر عبدالکریم تانبے ۔

Image
ہدیہ اور عطیہ دینے میں اولاد کے درمیان مساوات ۔ از قلم :مولوی شبیر عبدالکریم تانبے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہدیہ اور عطیہ میں اولاد کے درمیان برابری کرنا     اولاد چاہے وہ مذکر ہو یا موئث یہ اللہ تعالی کی نعمت ہے جو اللہ تعالی اپنے بندوں میں سے جسے چاہے عطا فرماتے ہیں جیساکہ قرآن مجید میں ارشاد ہے    والدین کو اپنی اولاد سے طبعی اور فطری محبت ہوتی ہے اور انکی وہنظر میں اپنی ساری اولاد برابر ہوتی ہے اور ہر بچہ چاہتا ھیکہ میں اپنے والدین کا زیادہ نور نظر بنوں اور میرے والدین سب سے زیادہ مجھ سے پیار و محبت کرے اور میرا ہی سب سے زیادہ خیال رکھیں اور بسااوقات والدین بھی جڈبات سے مغلوب ہوکر اپنی بعض اولاد کو بعض پر ترجیح دینے لگتے ہیں جسکی وجہ سے بسااوقات بچوں کے آپسمیں ایکدوسرے سے اختلاف اور بغض و عناد پیدا ہوتا ہے یا بسااوقات اولاد کے دلوں میں اپنے والدین کے لئے وہ عزت و آحترام اور اطاعت و فرمانبرداری کا وہ جذبہ پیدا نہیں ہوتا جسکے والدین حقدار ہوتے ہیں اسلئے بغیر کسی ضرورت اور مجبوری کے ھدیہ اور گفٹ دینے میں اپنی بعض اولاد...

حادثے کے شکار اسلم کھاٹک کا علاج کے لۓ منیار برادری نے کیا تعاون۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شہر کی کھاٹک برادری کے تین نوجوان دھولیہ جاتے ہوئے ایک موٹر حادثے میں شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دوسرے کی بھی دو روز بعد موت ہو گئی تیسرے کا جلگاؤں کے ایک نجی اسپتال میں علاج شروع ہے۔  اسلم کھاٹک جلگاؤں میں ڈاکٹر میندھر پنڈت کے کلینک میں زیر علاج ہیں، جن کی مالی حالت کمزور ہے، اس لیے جلگاؤں شہر کے کچھ سماجی کارکنوں نے مخیر حضرات اور تنظیموں سے مالی مدد کی اپیل کی۔  منیار برادری کے صدر فاروق شیخ اپنے ساتھیوں عبدالرؤف ٹیلر، مستقیم شیخ، مجاہد خان اور الطاف شیخ کے ہمراہ ہسپتال گئے اور زخمی اسلم کھاٹک سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے بعد آئی سی یو انچارج ڈاکٹر سروش خان سے مریض کے علاج پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد.  ڈاکٹر میندھر پنڈت سے مریض کا جامع جائزہ لیا اور اسے 15000 روپے کا چیک سپرد کیا اس طرح منیار برادری نے کھاٹک برادری کے حادثے کے متاثرین کی مالی امداد کی ۔ فاروق شیخ نے ان کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں ان کی مزید مدد کرنے کی پوری کوشش کریں گے...

ریاستی الیکشن اور مسلمان۔۔از۔۔۔ مولوی شبیر عبدالکریم تانبے

Image
ریاستی الیکشن اور مسلمان۔۔ از۔۔۔   مولوی شبیر عبدالکریم تانبے    لوک سبھا مرکزی الیکشن ابھی حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے ہیں اور اس الیکشن میں انڈیا محاذ اور این ڈی اے محاذ ان دونوں کے  درمیان محاذ آرائی ہوئی اکٹریت اگرچہ این ڈی اے محاذ کو حاصل ہوئی کہ وہ مرکز میں حکومت بنانے کے لئے اپنا دعوی پیش کرسکے لیکن تنہا بی جے پی کو اتنی سیٹیں نہیں ملی کہ وہ تنہا اپنے بل بوتے پر اپنے حلیفوں کے تعاون کے بغیر حکومت بنا سکے اس لئے اس ملی جلی سرکار میں بی جے پی کو وہ اختیارات اور آزادیاں حاصل نہیں ہونگی جو پچھلے دس سالوں سے وہ کرتے آرہی ہے بلکہ ہر وقت اسکو اپنے حلیفوں کو خوش اور راضی رکھنے کی فکر ہوگی جو عام طورپر ملی جلی سرکار میں ہوتا ہے اور اسوقت اپوزیشن بھی مضبوط پوزیشن میں ہے اسلئے کہ پچھلے دس سالوں کے مقابلے انکے ممبران کی تعداد زیادہ ہے اس لئے اب حکومت کو اپنی من مانیاں کرنا اتنا آسان نہی ہوگا   خیر فی الحال ہمیں اس پر بحٹ کرنا نہیں ہے     اسوقت ہمیں اس پر بحٹ کرنا ھیکہ اس الیکشن میں مسلمانوں کی تھوڑی سی سیاسی سوجھ بوجھ کی بیداری او...

غالب اکیڈمی میں’’ہند میں فروغ اردو زبان ‘‘و آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد

Image
غالب اکیڈمی میں’’ہند میں فروغ اردو زبان ‘‘و آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد نئی دہلی 21جون(پریس ریلیز)اس وقت ارْدو زبان و ادب کو درپیش مسایل و مشکلات سے نکالنے کے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے ۔اردو کے بارے میں وثوق کے ساتھ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ اردو کا اثر اب ہر گذرتے دن کے ساتھ کم ہوتا جارہاہے۔ ادھر سرکار کے ساتھ ساتھ لوگوں کی طرف سے بھی اس زبان کو بچانے اسے پروان چڑھانے یا اسے ترقی دینے کے لئے کوئی قابل ذکر اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے ان حالات کو مدنظر رکھ کرخود رنگ فائونڈیشن احمد آباد نے اردو کو فروغ دینے کے لئے میدان میں اْتر گئی ہے اور وہ اس سلسلے میں کوشا ں ہے۔مورخہ ۲۳؍جون ۲۰۲۴ بروز اتوار بوقت دوپہر۲ بجے دن بمقام غالب اکیڈمی ،حضرت نظام الدین نئی ،دہلی میں بعنوان’’ہند میں فروغ ِ اردو زبان و مشاعرہ ‘‘کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اردو بولنے والے معاشرے کا ہر فرد اور فریق اپنے ذوق، احساس فرض، ضرورت اور وسائل کے مطابق اس پروگرام کوفی الواقع عملی بنانے کے عمل میں حصہ لے سکتا ہے۔ ہمارا رسم الخط ہمارے تلفظ، ہماری شائستگی اور ہمارے لسانی، ادبی، علمی اور ثقافتی سرمائے کے تحفظ کی ضمانت...

غزل۔۔۔سلیم عباس دیسایہری کوڑی،تحصیل،چکوڑی،ضلع،بیلگام، کرناٹک،انڈیا

Image
غزل۔۔۔ سلیم  عباس دیسائی ہری کوڑی،تحصیل،چکوڑی،ضلع بیلگام، کرناٹک،انڈیا   9902130714 اس زمانے کےستم،اس کی عنایت دیکھے ٹوٹتی بے بس غریبوں  پر قیامت دیکھے یہ جو صدیوں سے غم والم میں ڈوبے ہوئے  آج بھی انکے لئے ہر ایک مصیبت دیکھے   تھا بہت مجبور،مفلس باپ اور ہے آج بھی  پھر بھرے منڈپ میں ہے نیلام عزت دیکھے کب نہ گرجائیں یہ دیواریں یہ اندازہ نہیں  بد نصیبی دیکھے ٹوٹی ہوئی چھت دیکھے   کیا بتائیں سلفی کھیتوں پر جوکی ہیں محنتیں  آندھیوں کی زدمیں ہے اپنی زراعت دیکھے

حکومت مہاراشٹر کا اقلیتی کمشنریٹ ہوگا تاریخی شہر اورنگ میں۔:معین تحصیلدار بنے پہلے کمشنر ۔

Image
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)21 جون: حکومت مہاراشٹر نے لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے قبل اعلان کیا تھا کہ مہاراشٹر میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود نیز مجموعی ترقی کے لیے اقلیتی کمشنریٹ قائم  کرینگی جس کا صدر دفتر اورنگ آباد رہے گا۔  لوک سبھا انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے فوراً بعد اس کا نفاذ عمل میں آیا ہے جبکہ اقلیتی طبقہ کی طویل عرصے سے یہ مانگ تھی۔  آج مہاراشٹر کی اقلیتی ترقی کی وزارت نے ڈپٹی سکریٹری معین تحصیلدار کو، جو وزارت میں اقلیتی کمشنر کے طور پر ذمہ داری سنبھال رہے تھے انھیں پہلا کمشنر مقرر  ہونے کا شرف ہوا ہے۔ جلد ہی وہ اورنگ آباد میں  اپنا اقلیتی کمشنر کا چارج سنبھالیں گے۔ معین تحصیلدار کو ایک انتہائی نظم و ضبط کے پابند، بہترین منتظم، دلیر، اور فیصلہ کن صلاحیت کے حامل افسر کے طور پر جانے جاتےہیں ۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے ایک وسیع ویژن پورے مہاراشٹر کو دیا ہے۔ وقف ایکٹ پر سختی سے عمل آوری کرتے ہوئے وقف بورڈ کے سست اور سست روی اختیار کرنے والے عہدیداروں اور ملازمین کو...

قانون ہاتھ میں لینے والوں سے رعایت نہ کی جاۓ، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے - مسلم وفد کا مطالبہ۔

Image
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)جلگاؤں شہر کے مسلم وفد نے جامنیر پولس اسٹیشن پر پتھراؤ اور پولس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور ملزمین کے خلاف مکمل تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔سوشل میڈیا کے اقدامات کے خلاف احتجاج کے ساتھ کارروائی کا مطالبہ۔ جامنیر تعلقہ میں جس واقعہ سے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کر دیا گیا تھا اس کی ہر طرف سے شدید مذمت کی گئی اور ملزمین کو گرفتار کر کے سزائے موت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ پولس نے تھوڑی ہی دیر میں ملزمان کو گرفتار کیا تو کچھ سماجی شرپسندوں نے یہ مطالبہ کیا کہ ملزم ہمارے قبضہ میں دیا جائے ، اس ناجائز مطالبہ کو پولس نے مانا نہیں تو ان شر پسند عناصر نے پولس اسٹیشن اور سرکاری املاک پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے پولس املاک کا نقصان و پولس انسپکٹر سمیت دیگر پولس کانسٹیبل زخمی بھی ہوئے اس کی جلگاؤں مسلم وفد نے مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کی غیر قانونی حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت اور فوری کاروائی کی جاۓ اس موقع پر  فاروق شیخ، سید چاند، مظہر خان پٹھان، متین پٹیل، انیس شاہ، ذاکر پینٹر، سمیر شیخ، مجاہد خان، سلیم انعامدار...

سنہہ گڑھ انجینئرنگ کالج کے پروفیسر منصور علی قاضی نے ریاضی کے پیچیدہ مضمون پر شیواجی یونیورسٹی سے پی۔ ایچ۔ ڈی میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

Image
شولاپور: (نامہ نگار) سنگھ گڑھ انجینئرنگ کالج میں انجینئرنگ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر شری منصور علی اے۔ عزیز قاضی نے شیواجی یونیورسٹی کولہاپور سے ریاضی میں پی۔ ایچ۔ ڈی ڈگری حاصل کی ہے. ڈاکٹر قاضی نے اپنا مقالہ شیواجی یونیورسٹی کولہاپور میں 'سم اسپیکٹس آف انٹیگرو ڈیفرینشل ایکویشنز' پر پیش کیا۔ ایچ۔ ڈی کے رہنما کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر ایم. ٹی۔ گوفانے رہنمائی کی۔ اس موقع پر شیواجی یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے بانی ڈاکٹر۔ ایس۔ ایچ۔ ٹھاکر، ریاضی کے پروفیسر، پونے یونیورسٹی۔ ایس۔ ڈی مراکز، شعبہ ریاضی، شیواجی یونیورسٹی، ڈاکٹر کے۔ ڈی کوچے اور دیگر پروفیسرز اور ریسرچ طلباء موجود تھے۔ سنگھ گڑھ انجینئرنگ کالج کے ڈاکٹر وی وی کھرات نے اس تحقیق کے لیے ان کی مدد کی۔ قاضی کا دورہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پی۔ ایس۔ پاٹل نے پی ایچ ڈی کی سند پیش کی۔  ڈاکٹر منصور علی قاضی کی کامیابی کے بارے میں سنہا گڑھ انسٹی ٹیوٹ کے جوائنٹ سکریٹری شری ۔ سنجے ناوالے، سابق وائس چانسلر اور سنہا گڑھ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر، سینئر سائنسدان ڈاکٹر ایس۔ ایچ۔ پوار پ...

جلگاؤں سے بین الاقوامی یوگا دن کی خبریں۔ (نامہ نگار، عقیل خان بیاولی)،

Image
کے۔ کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں بین الاقوامی یوگا دن کا انعقاد ۔ جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)انجمن خدمت خلق، جلگاؤں کے زیر انتظام کے .کے .اردو گرلز ہائی اسکول اور ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج میں 21 جون 2024 کو بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا، اس موقع پر پرنسپل تنویر جہاں شیخ نے یوگا کے دن کا تعارف دیتے ہوئے بتایا کہ یوگا کے آسن کس طرح جسمانی صحت کے لیے مفید ہیں۔ اس موقع پر 414 طالبات اور 21 اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملہ موجود تھے جس میں ثمینہ شیخ اور رضوانہ سید نے طالبات کو یوگا آسن، کٹی چکرآسن اور دیگر آسنوں سے متعارف کرایا۔کامیابی کے لۓ شکیلہ شیخ جمیلہ خان نازیہ شیخ نسرین قادری وغیرہ نے محنت کیں۔ اقراء اردو ہائی اسکول تونڈاپور میں " بین الاقوامی یوگا ڈے " کا انعقاد جلگاوں (عقیل خان بیاولی): اقراء ایجوکیشن سوسایٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائی اسکول تونڈاپور میں ۲۱ جون بطور " بین الاقوامی یوگا ڈے " منایا گیا الصبح ساڑھے آٹھ بجے طلبہ کو معاون معلم ...

آج کل کی لڑکیاں۔۔از۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔

Image
آج کل کی لڑکیاں۔۔ از۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔ اللہ تعالیٰ نے جو حسن دیا ہے ہم لڑکیاں اُس جسم کو اُس چہرے کو اور بھی خوبصورت بنانے کیلئے بہت محنت کرتے کئی طرح کے بیوٹی پروڈکٹ استعمال کرتے ہیں کئی لڑکیاں تو دیسی ودیشی ٹوٹکے ایکسپریمینٹ کرتے ہیں بالوں کو لمبے بنانے کے لئے کئی ہیئر آئل کئی شیمپو استعمال کرتے ہیں اور ہیئر ،سکین اسپیشلسٹ کے پاس جاتے ہیں جو کئی بار انجکشن کا بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ چہرہ نکھر جائے یہ سب محنت یہ کوشیشیں اپنے آپ کو خوبصورت دیکھانے کے لئے تاکہ لوگ خوبصورت کہے۔۔ کیا ہی اچھا ہوتا کے اپنے اندر کی خامی اور کمی کو دور کریں ہمارے اخلاق و رویوں میں خلوص و اچھی نیت پیدا کریں آپ دیکھیں گے کہ آپ کا چہرہ خود با خود نکھر جائے گا۔ بالوں کو کھولے رکھ کر چلنا ،وہ تمہاری ٹخنوں سے اوپر شلوار پہننا۔۔بغیر دوپٹے کے مغربی تہذیب والے کپڑے پہننا ۔۔۔یہ صرف لوگوں کو دیکھا نے کے لئے کہ ہم کتنے خوبصورت ہیں کسی ماڈل سے کم نہیں ہے یہ ثابت کرنے کا یہ خواب تمہارا لوگوں کے منہ سے صرف اپنے آپ کو خوبصورت کہتے ہوئے سننا۔۔۔ اس حسین خواب کی حقیقت کے بارے میں بھی ایک لمح...