جلگاؤں سے بین الاقوامی یوگا دن کی خبریں۔ (نامہ نگار، عقیل خان بیاولی)،


کے۔ کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں بین الاقوامی یوگا دن کا انعقاد ۔

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)انجمن خدمت خلق، جلگاؤں کے زیر انتظام کے .کے .اردو گرلز ہائی اسکول اور ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج میں 21 جون 2024 کو بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا، اس موقع پر پرنسپل تنویر جہاں شیخ نے یوگا کے دن کا تعارف دیتے ہوئے بتایا کہ یوگا کے آسن کس طرح جسمانی صحت کے لیے مفید ہیں۔ اس موقع پر 414 طالبات اور 21 اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملہ موجود تھے جس میں ثمینہ شیخ اور رضوانہ سید نے طالبات کو یوگا آسن، کٹی چکرآسن اور دیگر آسنوں سے متعارف کرایا۔کامیابی کے لۓ شکیلہ شیخ جمیلہ خان نازیہ شیخ نسرین قادری وغیرہ نے محنت کیں۔

اقراء اردو ہائی اسکول تونڈاپور میں " بین الاقوامی یوگا ڈے " کا انعقاد جلگاوں (عقیل خان بیاولی): اقراء ایجوکیشن سوسایٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائی اسکول تونڈاپور میں ۲۱ جون بطور " بین الاقوامی یوگا ڈے " منایا گیا الصبح ساڑھے آٹھ بجے طلبہ کو معاون معلم عقیل احمد نےیوگا کے مختلف أسن سے متعارف کیا بعد ازاں ناصر خان صفدر خان نے روزانہ کی زندگی میں ورزش کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی نیز زمانہ ما قبل مسیح سے رائج ہندوستانی تہذیب وتمدن کا اہم حصہ کہلوانے والے یوگاسن کی تاریخ سے طلبہ کو آشناُ کیا اسکول ہۂذا کی اس سرگرمی پر صدر سوسائٹی و جملہ اراکین نے فرط مسرت کا اظہار کیا فزکل ٹیچر نے اپنے پیغام میں معمول کی زندگی میں ورزش کی اہمیت کو اجاگر کیا نیز لڑکوں کو مختلف جسمانی کھیلوں میں پہل کرانے کی تلقین کی اسکول ہۂذا کی اس سرگرمی میں تمام ہی عملے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔