جمعیت علماء ہند لونار نے لگائے شجر۔ تم لگاتےچلو اشجار جدھر سے گزرو۔۔اس کے سائےمیں جوبیٹھےگادعاہی دے گا


بلڈھانہ(محمد شاکر ہمدرد) اسلام نے جن چیزوں کا تاکیدی حکم دیا ان میں ایک ’’شجری کاری ‘‘ بھی ہے انسانیت کی فلاح وبہبود اور کائنات ِارضی کے حسن وجمال کو باقی رکھنے کےلیے آپ ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے یہ ارشاد فر مايا ’’جو مسلمان دَرخت لگائے یا فَصل بوئے پھر اس میں سے جو پرندہ یا اِنسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کی طرف سے صَدَقہ شُمار ہوگا۔‘‘ (صحیح البخاری:2320) ہم سب جانتے ہے کہ شجر کاری کی ضرورت اہمیت اوراس کی ہمہ جہت دینی ، سماجی طبی اور سائنسی فوائد بے شمار ہیں ۔الحمدُللہ جمعیت علماء ہنداپنے فلاحی کاموں کے لیے ملک کی مشہورو معروف تنظیم ہے۔ شجر کاری مہم یو تو حکومت اور ملک کی کئی تنظیمِں بھی اس کام کو انجام دیتی ہے لیکن ان میں جمعیت سر فہرست ہے ۔جمعیت علماء ہند ملک بھر میں ماہ جون موسم برسات میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتی ہے۔ملک کی ریاستوں کے مُختلف علاقوں میں جمعیت یہ کام جمعیت کی شاخوں کے توسط سے کئی ہزارشجرلگاکر ماحول کے تحفظ میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔جمعیت کی ایک شاخ لونارضلع بلڈھانہ مہاراشٹر نےبھی شجرکاری کی ضرورت و اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے امسال بھی شہر لونار کے مختلف علاقوں میں شجر لگائے ۔
# الف یار درخت لگانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے
# دنیا کو آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر جگہ بنائیں ۔ 
# انسانوں کے ساتھ فطرت سے بھی محبت کریں۔
# درخت لگانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا ایک مستقل نیکی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد 
# درخت لگائے اور ماحول میں آکسیجن بڑھائیں ۔
# شجر کاری بہترین صدقہ
 جاریہ ۔
# ایک درخت 36 ننھے بچوں کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔
 شجر کاری کی ضرورت و اہمیت پر مختلف اقوال و احادیث کی تشہیر بینر اور سوشل میڈیا پر جمعیت علماء ہند کی شاخ لونار نے کی۔ 
فرمان مصطفیٰ 
درخت لگاناایسی نیکی ہے جو بندے کی موت کے بعد بھی جاری رہتی ہےجبکہ وہ اپنی قبر میں ہوتا ہے۔ ختم الرسول حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی کئی احادیث ماحول کے تحفظ سے متعلق ہیں ۔جو قرآن و احادیث کے ذریعے ہم تک پہنچتی ہے ۔شاز و نادر ہی کسی اور مذہب میں مختلف زاویوں سے ایک جامع انداز میں ماحول کے تحفظ پر روشنی ڈالی گئی ہو ۔اس لیے ہمارا بھی فرض بنتا ہے کے ہم بھی اپنے گھر ، میدان ،جہاں کہیں ممکن ہو شجر لگائے اور اس کی دیکھ بھال کریں ۔اور کائنات کے خالق و مالک کے اس بیش قیمتی تحفہ کو محفوظ رکھنے میں اپنی خدمات انجام دیں ۔ اس شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں جمعیت کے لونار شہر کے تعلقہ صدر الحاج محمد رضوان جدِّا نے اپنے معاونین کے تعاون سے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ۔ *اب آپ کی باری ہے ۔
 ہم تومحروم ہیں سایوں کی رفاقت سے مگر 
آنے والے کے لیے پیڑ لگا دیتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔