غزل۔۔۔سلیم عباس دیسایہری کوڑی،تحصیل،چکوڑی،ضلع،بیلگام، کرناٹک،انڈیا
غزل۔۔۔
سلیم عباس دیسائی
ہری کوڑی،تحصیل،چکوڑی،ضلع بیلگام، کرناٹک،انڈیا
9902130714
اس زمانے کےستم،اس کی عنایت دیکھے
ٹوٹتی بے بس غریبوں پر قیامت دیکھے
یہ جو صدیوں سے غم والم میں ڈوبے ہوئے
آج بھی انکے لئے ہر ایک مصیبت دیکھے
تھا بہت مجبور،مفلس باپ اور ہے آج بھی
پھر بھرے منڈپ میں ہے نیلام عزت دیکھے
کب نہ گرجائیں یہ دیواریں یہ اندازہ نہیں
بد نصیبی دیکھے ٹوٹی ہوئی چھت دیکھے
کیا بتائیں سلفی کھیتوں پر جوکی ہیں محنتیں
آندھیوں کی زدمیں ہے اپنی زراعت دیکھے
Comments
Post a Comment