آج کل کی لڑکیاں۔۔از۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔
آج کل کی لڑکیاں۔۔
از۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔
اللہ تعالیٰ نے جو حسن دیا ہے ہم لڑکیاں اُس جسم کو اُس چہرے کو اور بھی خوبصورت بنانے کیلئے بہت محنت کرتے کئی طرح کے بیوٹی پروڈکٹ استعمال کرتے ہیں کئی لڑکیاں تو دیسی ودیشی ٹوٹکے ایکسپریمینٹ کرتے ہیں بالوں کو لمبے بنانے کے لئے کئی ہیئر آئل کئی شیمپو استعمال کرتے ہیں اور ہیئر ،سکین اسپیشلسٹ کے پاس جاتے ہیں جو کئی بار انجکشن کا بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ چہرہ نکھر جائے یہ سب محنت یہ کوشیشیں اپنے آپ کو خوبصورت دیکھانے کے لئے تاکہ لوگ خوبصورت کہے۔۔ کیا ہی اچھا ہوتا کے اپنے اندر کی خامی اور کمی کو دور کریں ہمارے اخلاق و رویوں میں خلوص و اچھی نیت پیدا کریں آپ دیکھیں گے کہ آپ کا چہرہ خود با خود نکھر جائے گا۔
بالوں کو کھولے رکھ کر چلنا ،وہ تمہاری ٹخنوں سے اوپر شلوار پہننا۔۔بغیر دوپٹے کے مغربی تہذیب والے کپڑے پہننا ۔۔۔یہ صرف لوگوں کو دیکھا نے کے لئے کہ ہم کتنے خوبصورت ہیں کسی ماڈل سے کم نہیں ہے یہ ثابت کرنے کا یہ خواب تمہارا لوگوں کے منہ سے صرف اپنے آپ کو خوبصورت کہتے ہوئے سننا۔۔۔ اس حسین خواب کی حقیقت کے بارے میں بھی ایک لمحہ فکر کرلو کیا ہی اچھا ہوتا حسن کو سنوارنے کے بجائے کردار اور اخلاق کو سنوارنے کو ترجیح دیتے کیوں کہ جس جسم کو جس چہرے کو ہم سنوارتے ہیں سجاتے ہیں وہ ایک دن مٹی میں مل جانا ہے اور سب سے خاص بات اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا ہر شخص مکمل ہے اور خوبصورت ہے یہ جسم یہ چہرہ تو اللہ تعالیٰ کا عطا کیا ہوا اس کیا سنوارنا ۔۔۔سنوارنا ہی ہے تو اپنے اخلاق کو سنوارو اپنی آخرت کو سنوارو کیوں یہ چہرہ تو مٹی میں مل جانا ہے۔۔ جس طرح تمہیں اپنے ظاہر کو سنوارنے کی فکر ہے اسی طرح اپنے باطن کو سنوارنے کی بھی فکر کرو۔۔۔۔۔۔۔کیوں کہ اللہ تعالیٰ یہ نہیں دیکھتا کہ چہرہ کتنا خوبصورت ہے رنگ کتنا گورا ہے بال کتنے لمبے ہیں جسم کتنا فٹ ہے یہ سب اللہ نہیں دیکھتا اللہ یہ دیکھتا ہے کہ کتنا حقوق العباد ادا کیا ہے آپ کا دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک کیسا رہا ہم کو چاہئے کہ دوسروں کو نقصان پہنچائے بغیر کسی سے حسد کیے بغیر ہمیں اُن سے نیکیوں میں آگے نکل جانا ہے وہاں جب حشر کا میدان لگے گا وہاں اللہ کے سامنے ہمیں شرمندہ نا ہونا پڑے اور اللہ کے سامنے ہمیں اپنا چہرہ چھپانا نہ پڑھے۔خودارا سوچو اُس لمحے کے بارے میں جب ہمیں اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ اور جنت الفردوس میں خواتین کی سردار حضرت فاطمہؓ کے سامنے کھڑا کیا جائے گا تب کیا منہ دیکھاو گے ؟
دنیا میں نیک لوگوں سے صحبتیں رکھے یہ آپ کے دلوں میں حیا، ایمان پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے انسان گناہ کرنے سے بچا رہتا ہے اور نیک شرملی اور پردہ کرنے والی خاتون کو اکثر لوگ خالہ ماں کہتے ہیں اور فٹ اور مارڈن لڑکی کو اچھی اور جوان سمجھتے ہیں
خدارا مت کرو ایسا کیوں کہ خوبصورتی کی کمی کو اخلاق پورا کرسکتا ہے مگر اخلاق کی کمی کو خوبصورتی پورا نہیں کرسکتی۔
Comments
Post a Comment