گورنمنٹ جونیئر کالج حسینی علم کی طالبات نے مانو کے مختلف تعلیمی شعبوں کا مشاہدہ کیا - "مولانا آزاد یونیورسٹی میں اعلی تعلیم اور کم فیس 'اردومیڈیم امیدواروں کے لیے بڑی نعمت" پروفیسرمصطفی علی سروری' اعجاز علی قریشی اور ڈاکٹر عصمت کا خطاب۔
حیدرآباد 18 اگست( پریس نوٹ) گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلز حسینی علم حیدرآباد کی طالبات نےمولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا "تعلیمی شعور بیداری" پروگرام کے تحت تعلیمی دورہ کیااس موقع پر پروفیسر مصطفیٰ علی سروری نے طالبات کو انٹر میڈیٹ کے بعدممکنہ مختلف کورسس کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور کم فیس 'اردو میڈیم طلبہ و طالبات کے لیے بہت بڑی نعمت ہےطالبات کو جب اس بات کا علم ہوا کہ اس ". اردو." یونیورسٹی کے تحت جملہ ایک سو تیس کورسس کی درس و تدریس کی جارہی ھے تو وہ دنگ رہ گئیں انہوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے میں جھجک محسوس نہ کریں کیونکہ اردو میڈیم سے پڑھنے والے فارغین ہماری ریاست تلنگانہ یا دیگر ریاستوں میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں دنیا بھر میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں انہوں نے اس موقع پر لڑکیوں کے سرپرستوں سے بھی خواہش کی کہ وہ بیٹوں کے ساتھ ساتھ بیٹیوں کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل بنائیں پروفیسر مصطفی علی سروری کی نگرانی میں لڑکیوں نے ہاسٹل کے علاوہ یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں کا مشاہدہ کیا طالبات کو انڈور اسٹیڈیم اور لائبریری وغیرہ کا بھی مشاہدہ کرایا گیا اس موقع پر صدر مانو المنائی اسوسی ایشن جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے کہا کہ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے لیے بھی مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی وہ ان لائن تعلیم میں داخلے جاری ہیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ایم بی اے اور بی ایڈ کے لیے ان لائن درخواست فارم جمع کرنے کی اخری تاریخ 25 اگست 26 ہے انہوں نے مولانا ازاد اردو یونیورسٹی سے مختلف اسکولز اور کالجوں کے طلبہ وطالبات کو جوڑنے پر کوآرڈینیٹرمانو المنائی اسوسی ایشن جناب محمد حسام الدین ریاض سے اظہار تشکر کیا اور یونیورسٹی کا مشاہدہ کرنے پر طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ روزانہ اردو اخبارات کا مطالعہ کریں کیونکہ اردو اخبارات کے ذریعے سے ہمیں مختلف اسکولوں' کالجوں اور یونیورسٹیز میں داخلوں سے متعلق اور دیگر تعلیمی معلومات حاصل ہوتی ہیں بالخصوص مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے داخلوں سے متعلق اردو اخبارات سے ملک بھر کے طلبہ طالبات کی کافی رہنمائی ہوتی ہے ڈاکٹر اعجاز علی قریشی نے مزید کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن نے حیدراباد کے طلبہ و طالبات کے داخلوں کو مزید اور یقینی بنانے کی غرض سے حیدرآباد والوں کے لیے 10 فیصد کوٹہ بھی مقرر کر دیا ہے اب اردو میڈیم طلبہ و طالبات کا کام ہے کہ وہ اس عظیم الشان سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ڈاکٹر عصمت النساء کشور لکچرر جی جے سی جی حسینی علم حیدرآباد نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی نوجوان نسل اور بالخصوص اردو بولنے والے طبقے کی بڑھتی ہوئی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے مانو یونیورسٹی کی تعلیم، تحقیق، نظم و نسق کے تمام محاذوں پر متعین وِژن، مشن اور مقاصد کے ساتھ قابل ذکر پیش رفت خوش آیند ھے مس نورافشاں لکچرر نے کہا کہ روایتی تدریس اور فاصلاتی نظام تعلیم کے توسط سے اردو میڈیم میں اعلیٰ تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کے لئیے مانو یونیورسٹی کے کورسس اور وسیع مواقع کی فراہمی نوجوانوں کے لیےبہت بڑی نعمت ھے محترمہ شاکرہ بیگم نے کہا کہ طلباء و طالبات کے لیے اردو ذریعہ تعلیم سے تکنیکی و پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت کی فراہمی مانو یونیورسٹی کا بہت بڑا کارنامہ اور احسان ھے. اس موقع پر پروفیسر مصطفیٰ علی سروری کادیاگیا مفصل و جامع لکچر طالبات کیلئے بے حد مفید و معلوماتی رہااس کے علاوہ طالبات کو شعبہ جرنلزم کا شوٹنگ اسٹوڈیو بھی دیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا جہاں طالبات نے نیوز ریڈنگ اور انٹرویو کے عملی مظاہرے پیش کے جوکہ طالبات کی ذہن سازی میں ممد ومعان ثابت ہوۓاور کئی طالبات نے انٹر میڈیٹ کے بعد مانو کے کورسس میں داخلہ لینے کہ عزم کا اظہار کیا کالج کی پرنسپل محترمہ نسیم فاطمہ نے پروفیسر مصطفی علی سروری اور جناب اعجاز علی قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حسین علم ڈگری کالج 'سارے حیدرآباد میں طالبات کی سب سے بڑی تعداد رکھتا ھے چنانچہ دیگر طالبات کو بھی اسی طرح کے "شعور بیداری" پروگراموں میں شمولیت کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے
Comments
Post a Comment