رئیس ہا ئی اسکول میں خصوصی کلاس برائے ڈراپ آؤٹ طلبہ کا SSC نتیجہ 83.07 فیصد۔
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی میں ایسےطلبا وطالبات جن کی پڑھائی کسی وجہ سے منقطع ہوگئی ہو یا نویں جماعت میں فیل ہو گئے ہوں نیز دسویں جماعت کے رپیٹر طلبا و طالبات کے لیے دسویں کا فارم نمبرسترہ(پرائیویٹ فارم) بھرواکرایس ایس سی کی خصوصی کوچنگ کلا س بعنوان V4U (ہم آپ کے لئے)گزشتہ تین سال سے جاری ہے۔ جس میں اساتذہ ریگولر ٹائم ٹیبل کے ساتھ سبھی سبجیکٹ کی رہنمائی کرتے ہیں۔امسال کو چنگ کلاس برائے ڈراپ آؤٹ طلبہ بیچ میں کل 65طلبہ ایس ایس سی بورڈ امتحان 2026 میں شریک ہوئے جن میں 54 طلبہ کامیاب ہوئے۔مجموعی نتیجہ 83.07 فیصد رہا۔کراڈے فلک یوسف 65 فیصد مارکس کے ساتھ اول مقام پر،انصاری حبیبہ خاتون سراج اور شیخ محمد حمزہ محمد آصف 64.80 فیصد مارکس کے ساتھ دوسرے مقام پراور انصاری سدرہ بانو جاوید 62.20 فیصد مارکس حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا ۔واضح ہوکہ V4U رہنمائی کلاس کے انچارج آصف انصاری سر اور معاون اساتذہ کی کوششوں سے طلبہ نہ صرف ایس ایس سی بورڈ امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں بلکہ اب یہ اپنی پڑھائی کو آگے بھی جاری رکھ سکیں گے،ان شاء اللہ۔ڈراپ آؤٹ طلبہ کے لیے خصوصی کلاس کے طلبہ کی اس نمایاں کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی مجلس منتظمہ کے عہدیداران و اراکین، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین،پرنسپل اور جملہ اسٹاف کی جانب سے کامیاب طلبہ،والدین اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment