گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں دوسرے مرحلے کے داخلوں کا آغاز - ۔انٹر کامیاب طلبا کو کالج سے رجوع ہونے پرنسپل پروفیسر محمد اسلم فاروقی کا بیان۔
ظہیر آباد 15 مئی (پریس نوٹ ) پروفیسر محمد اسلم فارووقی، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد نے ایک پریس نوٹ میں کہا نئے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے کالج میں دوسرے مرحلے کے داخلوں کا آج سے آغاز ہو چکا ہے ہے۔ دوسرے مرحلے کے داخلے 15 مئی تا 25 مئی جاری رہیں گے. انٹر میڈیٹ کامیاب طلباء 400 روپے رجسٹریشن فیس آدھار سے منسلک فون نمبر اور اپنی تمام اسنادات کی نقول انکم اور کاسٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ کالج پر موجود ہیلپ ڈیسک سے رجوع ہو کر یا کسی بھی می سیوا سنٹر پر جا کر داخلوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کریں. کالج میں بی اے بی کام کمپیوٹر اپلیکیشن بی ایس سی لائف سائنس اردو تلگو اور انگریزی میڈیم اور بی ایس سی ایم پی سی میں تلگو انگلش میڈیم میں نشستیں دستیاب ہیں. کمنشنر کالجیٹ ایجوکیشن کی جانب سے اس تعلیمی سال سے کالج میں روزگار پر مبنی دو اے ای ڈی پی کورسز بی ایس سی فارما اور بی کام ریٹیل آپریشن شروع کیے گئے ہیں۔پروفیسر محمد اسلم فاروقی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی ہدایت پر مہارت پر مبنی اے ای ڈی پی کورسز میں داخلہ لینے والے طلبا کو سال سوم میں 7000 ماہانہ اسٹائپنڈ دیا جائے گا اور کمپنیوں میں ایک سال کورس سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی اور کورس مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کو فوری پر کشش ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ کالج پرنسپل پروفیسر محمد اسلم فاروقی نے مزید کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج، ظہیرآباد، جو 1991 میں قائم ہوا اور عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحق ہے، ایک باوقارکو ایجوکیشنل ادارہ ہے. کالج کو نیشنل اسیسمنٹ اینڈ ایکریڈیشن کونسل (NAAC) نے پہلی سائیکل (2015) میں “B” گریڈ اور دوسری سائیکل (2021) میں بہتر “B+” گریڈ (CGPA 2.65) دیا، کالج میں عصری لیب کمپیوٹر پراجیکٹر اور اے آئی پر مبنی تعلیم کی سہولت ہے این ایس ایس اسپورٹس جمنازیم اور دس ہزار کتابوں پر مبنی لائبریری موجود ہے کالج سے فارغ طلباء اعلیٰ تعلیم کے لئے سینٹرل یونیورسٹی میں داخلہ لے رہے ہیں اور مختلف ملازمتیں کر رہے ہیں لڑکیوں کے لیے مہندی ڈیزائن اور بیوٹیشین ٹیلرنگ اور پکوان کی روزگار پر مبنی عصری مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں ۔طلبہ اور والدین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئے تعلیمی سال کے لیے کسی بھی کورس میں داخلوں ، سہولتوں، اسکالرشپس اور داخلہ کے طریقۂ کار سے متعلق مزید معلومات کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج، ظہیرآباد کے کیمپس تشریف لائیں۔اور اپنے طلباء کے بہترین مستقبل کے لئے انہیں گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں داخلہ دلائیں.
Comments
Post a Comment