پانچ روزہ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپ : شیخ زید احمد۔
شہر پوسدمیں اس نوعیت کا ایک منفرد اور باقاعدہ پرسنلٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد پہلی مرتبہ کیا گیا، جسے طلبہ و طالبات کی بھرپور دلچسپی اور شاندار شرکت نے کامیاب بنایا۔
یہ ورکشاپ دو الگ الگ بیچز پر مشتمل تھی:
پہلا بیچ (لڑکیاں): 05 مئی 2026 تا 09 مئی 2026
دوسرا بیچ (لڑکے): 11 مئی 2026 تا 15 مئی 2026
یہ ورکشاپ معروف ٹرینر انجینئر سید ریحان کی زیرِ نگرانی منعقد کی گیا، جنہوں نے نہایت مؤثر انداز میں مختلف موضوعات کو پیش کیا اور شرکاء کی رہنمائی کی۔ ان کے تجربہ اور منفرد تدریسی انداز نے ورکشاپ کو مزید دلچسپ اور نتیجہ خیز بنا دیا۔
دونوں بیچز میں طلبہ و طالبات نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور سیکھنے کے جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ یہ ورکشاپ صرف روایتی لیکچرز تک محدود نہیں تھی بلکہ اسے عملی اور دلچسپ بنانے کے لیے مختلف ایکٹیوٹیز اور انڈور گیمز کا بھی انعقاد کیا گیا، جس سے شرکاء کو سیکھنے کے ساتھ ساتھ لطف اندوز ہونے کا بھی موقع ملا۔
ورکشاپ کے دوران مختلف اہم موضوعات پر لیکچرز دیے گئے، جن میں نمایاں طور پر:
گول سیٹنگ
کمیونیکیشن اسکلز
باڈی لینگویج
اینگر مینجمنٹ
کانفیڈنس بلڈنگ
ٹائم مینجمنٹ
موبائل اڈکشن
شرکاء کی جانب سے ابتدا ہی سے نہایت مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ اکثر طلبہ و طالبات کی یہ رائے تھی کہ اس ورکشاپ کا دورانیہ مزید بڑھا کر 15 دن، 20 دن یا ایک ماہ تک کر دیا جائے تاکہ وہ مزید سیکھ سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں۔
ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے، جس سے ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔
مجموعی طور پر یہ ورکشاپ ہر لحاظ سے ایک کامیاب اور یادگار تجربہ ثابت ہوئی، جس نے نہ صرف شرکاء کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ شہر میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی ایک نئی راہ بھی ہموار کی۔
ماشاء اللہ بہت خوب
ReplyDeleteسید ریحان سر پوسد کی نہایت کامیاب کوشش