ہمناآباد عیدگاہ میں نماز عید الاضحٰی نو بجے ادا کی جائےگی۔محمد افسر میاں۔
بیدر۔ 24مئی ۔ (نامہ نگار)ہمناآباد عید گاہ و قبرستان کمیٹی کے صدر محمد افسر میاں کی اطلاع کے مطابق ہمناآباد عیدگاہ میں نماز عید الاضحی بروز جمعرات کو صبح نو بجے ادا کی جائےگی ،اگر اس دن بارش ہوجاتی ہے تو اپنے اپنے محلہ جات میں اپنی سہولت کے ساتھ نماز عید الاضحی ادا کریں اور نماز کے بعد سنت ابرہیمی ادا کریں،قربانی کے بعد صفائی کا خاص خیال رکھیں کھلے میں قربانی ہرگز نہ کریں اور حکومت نے جن جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کی ہے اُن جانوروں کی قربانی ہرگز نہ کریں۔ گوشت کی تقسیم کے وقت بھی خاص احتیاط برتیں ،جن پالی تھین پاکٹوں میں باہر سے صاف طور پر گوشت نظر آتا ہے ایسے پالی تھین پاکٹوں کا استعمال نہ کرین۔قربانی والے دنوں میں ایسا کوئی کام یا کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے فرقہ پرست طاقتوں کو فساد پھیلانے کا بہانہ مل جا ئے اس کے علاوہ قربانی کے جانور اور قربانی کی تصاویر کو ہر گز بھی سوشل میڈیاپر پوسٹ نہ کریں ۔جامعہ مفتاح العلوم ہنکونی روڈ پر نماز عید الاضحی صبح 6-00بجے اورمسجد قباءاہل حدیث قومی شاہراہ 65 میں صبح6-15،مسجد خواجہ غریب نواز میں صبح 8-30پر نماز عید الاضحی ادا کی جائےگی۔۔۔
Comments
Post a Comment