بارگاہ حضرت راجہ باگ شیر سوار رحمۃ اللہ علیہ بسوا کلیان میں ماہانہ روحانی محفل کا انعقاد عمل میں آئے گا۔


بیدر، 7 مئی (نامہ نگار) بسوا کلیان میں ماہانہ روحانی و نورانی محفلِ فاتحہ 21/ ذیقعدہ مطابق 9 مئی بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب، بمقام بارگاہ حضرت خواجہ سید تاج الدین شیرِ سوار المعروف بہ راجہ باگ شیر سوار رحمۃ اللہ علیہ منعقد ہوگی۔ اس بابرکت محفل کی سرپرستی و نگرانی تقدس مآب پیرِ طریقت حضرت مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار صاحب قبلہ، سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت تاج الدین شیرِ سوار رحمۃ اللہ علیہ فرمائیں گے، جبکہ محفل کا آغاز جناب محمد مصباح الحسن جاگیردار، جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت ممدوح کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوگا۔ بعد ازاں نعتِ شریف، میلاد خوانی اور منقبت خوانی پیش کی جائے گی، جب کہ اس روحانی اجتماع میں درسِ قرآن و درسِ رشد و ہدایت کا خصوصی اہتمام بھی رکھا گیا ہے، جس میں حضرت افضل پیر رحمۃ اللہ علیہ کے درسِ قرآن کی روشنی میں پارہ 27، سورۂ حدید، آیت 16 اور پارہ 5، سورۂ النساء، آیت 69 کے حوالے سے خصوصی خطاب سجادہ نشین صاحب پیش کریں گے۔ محفل میں مریدین و معتقدین کو ادب، قرأت، نعت، اذان اور نماز کی عملی تربیت بھی دی جائے گی، جب کہ حلقہ ذکرِ جہری کے بعد ختم القرآن، گلہائے عقیدت (چادر گل) بمزار حضرت ممدوح پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جائے گی۔ پیشکشی چادر گل کے بعد سلام و نیاز و فاتحہ ادا کی ی وسیع انتظام کیا گیا ہے، اور تمام وابستگان، مریدین و محبانِ اولیاء کرام سے اس بابرکت محفل میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔