عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کا مطالبہ،جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری کا رچہ کنڈہ پولیس کمشنر کو میمورنڈم۔


عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کا مطالبہ،
جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری کا رچہ کنڈہ پولیس کمشنر کو میمورنڈم۔

 میڑچل 15/ مئی( نمائندہ) جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر امن و امان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ایک وفد نے رچہ کنڈہ کمشنریٹ پہنچ کر پولیس کمشنر محترمہ بی سمیتی صاحبہ سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا۔
وفد نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرقہ پرست عناصر پر کڑی نظر رکھنے، اشتعال انگیزی کی روک تھام کرنے اور ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی ملی، سماجی اور قومی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔
وفد نے پولیس کمشنر کو اس بات سے بھی واقف کروایا کہ جمعیۃ علماء ریاست تلنگانہ کی جانب سے ریاست بھر میں “سدبھاؤنا سنسد” پروگراموں کے ذریعے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان آپسی بھائی چارہ، رواداری اور یکجہتی کو فروغ دینے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر جناب الحاج شیخ یونس الدین صاحب ہاشمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری، مولانا مفتی محمود صاحب قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری، حضرت مولانا حافظ سید عبدالرحمن صاحب رشیدی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری، مولانا عبدالواحد صاحب حسامی صدر جمعیۃ علماء منڈل قطب اللہ پور، اور مولانا مفتی سرور صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء منڈل کاپرہ موجود رہے۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔