بی زیڈ اردو ہائی اسکول، بھساول کا شاندار نتیجہ؛ طالبات نے ماری بازی۔


بھساول: (صلاح الدین ادیب)  تعلیمی سال 26-2025 کے ایس ایس سی (SSC) امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں بی زیڈ اردو ہائی اسکول، بھساول کے طلبہ نے اپنی محنت اور لگن سے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ اس سال کے نتائج میں طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکول کی روایت کو برقرار رکھا ہے، ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کی فہرست اس طرح ہے۔
 پہلی پوزیشن: شیخ شفاء سحر ندیم احمد نے 86.80 فیصد نمبرات حاصل کر کے اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
 دوسری پوزیشن، عالیہ فردوس مشتاق خان اور سدرہ انجم شیخ شفیق نے 86.20 فیصد نمبرات کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔
 تیسری پوزیشن پر ثناء اقبال خان نے 85.80 فیصد نمبرات حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسکول کی اس شاندار کامیابی پر اساتذہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ کے صدر جناب عاشق خان صاحب ، چیئرمین جناب اقبال باغبان صاحب ، ڈاکٹر حمید صاحب ،اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب ندیم شیخ سر اور امتحان انچارج اختر رسول سر نے کامیاب طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کامیابی طالبات کی انتھک محنت، اساتذہ کی صحیح رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے"۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔