جمعیت علماء بیدر کی جانب سے جناب رحیم خان کو سفر حج کی مبارک باد۔


بیدر11/مئ (نامہ نگارمحمدعبدالصمد) جمعیت علماء بیدر کی جانب سے جناب الحاج محمد رحیم خان وزیر بلدی نظم ونسق وامور حج حکومت کرناٹک کو دفتر جمعیت علماء بیدر نائس کمپلیکس رو برو رٹکل پورہ مرکز مسجد بیدر میں گلپوشی فرما کر سعادت حج کے لئے تشریف لے جانے کی مسرت میں مولانا محمد تصدق ندوی صدر جمعیت علماء بیدر وجیع عہدیداران واراکین نے پر خلوص مبارک باد پیش کی اس موقع پر جناب محمد رحیم خان نے کہا کہ میرے گمان وخیال میں بھی نہیں تھا کہ میں حج کی ادائیگی کے لئے رخت سفر باندھوں گا یہ محض اللہ تعالٰی کا فضل اور عوام کی دعائیں ہیں کہ مجھے اس فریضہ کی سعادت نصیب ہو رہی ہے میں شکر گزار ہوں کہ ملک کی ایک بڑی تنظیم جمعیت علماء بیدر نے بلا کر میری عزت افزائی کی اور اپنی دعاؤں سے نوازا اس موقع پر جناب سراج احمد مرچی سرپرست,حافظ محمد عمر قریشی جنرل سیکریٹری, مولانا محمد عبدالحکیم قاسمی نائب صدر, سید احمد علی بھالکی نائب صدر, حافظ محمد اسماعیل حسین کاظم سیکریٹری, جناب محمد فیاض الدین ایچ کے جی این سیکریٹری ,مولانا محمد فرید حسامی خازن مولانا محمد نجیب اللہ رحیمی, حافظ ادریس اشاعتی ,حافظ محمد ابراہیم صاحب,محمد مختار سریکار اراکین, حافظ عبداللطیف نائب صدر سٹی جمعیت، حافظ محمد ضمیر رکن سٹی جمعیت ،حافظ لئیق صاحب بیدر ،محمد عمران سعید صاحب، مفتی اقبال قاسمی صدر جمعیت علماء بھالکی،
 مولانا عبدالکریم صاحب صدر کمٹھانہ سنٹر،حافظ محمد عبدالواجد نائب صدر، مولانا شکیل صاحب صدر بیالولی سنٹر،محمد شبیر صاحب نائب صدر،محمد شفیع صاحب جنرل سیکریٹری، مفتی محمد خواجہ صاحب صدر حمیلہ پور سنٹر، اس کے علاوہ علماء حفاظ ومعززین کی کثیر تعداد موجود تھی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔