تنظیم فروغ اردو،تمل ناڈو (انڈیا) کے زیر اہتمام "تلنگانہ و آندھرا پردیش کے نمائندہ ادباء و شعراء کی ادبی خدمات" پر دو روزہ بین الاقوامی اردو سیمینار کا اختتام اور مقالات پر مشتمل کتاب کی رسمِ اجراء۔


"تلنگانہ وآندھرا پردیش کے نمائندہ ادباء و شعراء کی ادبی خدمات" دو روزہ آن لائن بین الاقوامی اردو سیمینار زیر اہتمام : تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو (انڈیا) بتاریخ 23-24 مئی 2026 کو بذریعہ زوم لنک منعقد کیا گیا۔ مکہ المکرمہ سے مولانامحمد دلشاد صاحب قاسمی کی قرات سے بین الاقوامی اردو سیمینار کا آغاز ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر سید وصی اللہ صاحب بختیاری عمری نے نعتیہ کلام پیش فرمایا۔ جب کہ اس سیمینار کی صدارت پروفیسر ستار ساحر صاحب سابق رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کرنول نے انجام دی۔ خطبہ اسقبالیہ پروفیسر سید وصی اللہ بختیاری صاحب عمری صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج کڈپہ نے اپنے خوبصورت انداز میں پیش فرمایا۔ 101 مقالوں میں تقریباً 97 مقالہ نگاران نے 10 تیکنیکی نشستوں میں اپنے مقالوں کی تلخیص پیش فرمائی۔ ISBN نمبر کے ساتھ مقالات پر مشتمل کتاب کا رسمِ اجرا بھی عمل میں آیا۔ اس کتاب کو حسب دستور ڈاکٹر تمیم احمد چئیرمین تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو (انڈیا) نے شب و روز کی محنت سے مرتب و تدوین فرمایا ہے۔ اس سیمینار میں 10 تکنیکی سیشن کے ساتھ افتتاحی تقریب اور اختتامی اجلاس کا انعقاد ہوا۔افتتاحی تقریب میں مشہور و معروف ادیب و محقق ڈاکٹر سید تقی عابدی صاحب کینیڈا نے کلیدی خطبہ میں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ادباء و شعراء کی ادبی خدمات پر پر مغز روشنی ڈالی۔اور بعد ازاں مہمانان خصوصی میں پروفیسر سید سجاد حسین صاحب سابق صدر شعبہ عربی فارسی و اردو مدراس یونیورسٹی اور پروفیسر محمد نثار احمد صاحب صدر شعبہ عربی فارسی و اردو یس وی یونیورسٹی تروپتی نے ڈاکٹر تمیم احمد اور تنظیم فروغ اردو کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش فرمائی۔ مہمانان اعزازی میں پدم شری پروفیسر اختر الواسع صاحب نئی دہلی، پروفیسر شمس الھدیٰ صاحب دریابادی پروفیسر شعبہ اردو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد وغیرہ نے اپنے خطابات میں تنظیم فروغ اردو کی خدمات کی ستائش فرمائی۔ دس تیکنیکی سیشن کی صدارت پروفیسر سید سجاد حسین صاحب سابق صدر شعبہ عربی فارسی و اردو، مدراس یونیورسٹی،، پروفیسر بشیر احمد تابش صاحب سابق صدر شعبہ اردو، یس، وی،یونیورسٹی تروپتی، پروفیسر ستار ساحر صاحب سابق رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کرنول، ڈاکٹر حمیرا تسلیم صاحبہ پروفیسر شعبہ اردو ساتاوہانا یونیورسٹی کریم نگر، پروفیسر عزیز بانو صاحبہ، پروفیسر شعبہ فارسی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد، پروفیسر محمد نثار احمد صاحب،صدر شعبہ اردو یس۔وی، یونیورسٹی تروپتی، ڈاکٹر طیب خرادی صاحب صدر شعبہ اردو، نیو کالج،چنئی، پروفیسر سید وصی اللہ بختیاری صاحب صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج کڈپہ، ڈاکٹر رضوانہ پروین ارم صاحبہ جمشید پور، ڈاکٹر رضوانہ بیگم صاحبہ حیدرآباد وغیرہ نے فرمائی۔ اختتامی تقریب میں ڈاکٹر حافظ انور حسین صاحب چتور آندھرا نے کلام اللہ کی تلاوت فرمائی۔ شیخ مسکان سلمہا حیدرآباد نے نعتیہ کلام پیش فرمایا۔ اختتامی کلمات طوطی دکن پروفیسر سید وصی اللہ صاحب بختیاری نے پیش فرمائی۔ اور صدارت پروفیسر بشیر احمد صاحب تابش کرنول نے انجام دی۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر خلیل صاحب تماندار کینیڈا، پروفیسر محمد شوکت حیات صاحب حیدرآباد، پروفیسر یم محمد امین اللہ صاحب تروپتی مہمانان اعزازی میں ڈاکٹر طیب خرادی صاحب چنئی دیگر مقالہ نگاران و شرکاء حضرات و خواتین نے بہترین تاثراتی خطابات پیش کیے۔آخر میں اس سیمینار کے روح رواں ہر دلعزیز شخصیت محب اردو ڈاکٹر تمیم احمد نے ہدیہ تشکر پیش فرمایا۔ ڈاکٹر عرفات حسین شاہ صاحب کشمیری ناظم سوشل میڈیا مستقل دودن موجود رہے۔ تمام شرکاء کو اور مقالہ نگاران کو ہدیہ تشکر سے پہلے بذریعہ فیڈ بیک لنک ای۔ سرٹیفکیٹ فراہم کی گئ۔ تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو کے زیر اہتمام ستمبر 2026 کو اگلا آن لائن بین الاقوامی اردو سیمینار "کرناٹک کے ادباء و شعراء کی ادبی خدمات"کے اعلان پر یہ دو روزہ سیمینار اختتام پذیر ہوا۔مقالات پر مشتمل کتاب" تلنگانہ و آندھرا پردیش کے نمائندہ ادباء و شعراء کی ادبی خدمات جو 811 صفحات پر مشتمل ہے، پی ڈی ایف کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کے لیے آن لائن دستیاب ہے۔ پی ڈی ایف کی شکل میں کتاب حاصل فرمانے کے لیے ڈاکٹر تمیم احمد۔وی کے واٹس ایپ نمبر- 9444192513- پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔