ایکنا تھ سو بھی مانی شکشک سینا مہاراشٹر راجے کی جانب سے تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد۔
سولاپور (راست) آج بروز منگل 5 مئی 2026 سولاپو ر میں ایکنا تھ سو بھی مانی شکشک سینا مہاراشٹر راجے کے صدر جناب پرنسپل ڈاکٹرباپو صا حب اڈ سوڑےسر کے جنم دن کے موقع پر ایکنا تھ سو بھی مانی شكشک سینامہاراشٹرراجے کی جانب سےشاندار گل پوشی کی گئی اور الگ الگ اداروں سے تعلق رکھنے والے اشخاص کو انعامات سے نوازا گیا ۔۔۔جس میں سٹیزن اردو ہائی سکول کے مثالی معلم جناب *جاوید محمد اسماعیل چاندہ سر کو مثالی معلم کے اعزاز سے نوازا گیا دراصل جاوید محمد اسماعیل چاندہ سٹیزن اردو ہائی اسکول کے ایک فعال ہونہار محنتی اور مثالی معلم ہے انہوں نے اپنے ا سکول کے طلبہ و طالبات کو الگ الگ سرگرمیوں میں شامل کرا کے تعلقہ سطح ،ضلع سطح ریاستی سطح کے انعامات تک حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جیسے کوئز کا مقابلہ ، تقریری مقابلہ، بیت بازی مقابلہ والی بال کے مقابلے ان تمام مقابلوں میں اپنے طلباء و طالبات کو ہر طرح سے شامل کرانے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں کامیابی تک پہنچانے کام انجام دیتے ہیں ان تمام خدمات کو دیکھتے ہوئے ایکنا تھ سو بھی مانی شکشک سینا مہاراشٹر راجے نے انہیں ریاستی سطح کےمثالی معلم کے اعزاز سے نوازا اس موقع پر مدرسے ہذا کے صدر معلم جناب مظہر شاہ پورے سر نے انہیں دلی مبارک بادی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا مدرسے کے تمام اساتذہ کرام شاہین بڑے گھر ،رئیسہ شیخ طیبہ شیخ، فوزیہ استاد،آفرین شیخ اور تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملہ نے مبارک بادی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔۔
Comments
Post a Comment