رضوان شیخ (صحافی) کو ریاستی سطح کے بہترین صحافی کے اعزاز سے نوازا گیا۔


نمائندہ (سولاپور)سولاپور کے ہتاتما سمرتی مندر میں ایکناتھ سوا بھیمان شکشک سینا، مہاراشٹر ریاستی تنظیم کی جانب سے ہفتہ وار "مترپریم" کے ایگزیکٹو ایڈیٹر رضوان شیخ کو ریاستی سطح کے بہترین صحافی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
ریاستی تنظیم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر باپوساہیب اڈسول کی سالگرہ کے موقع پر مختلف شعبوں کے معزز افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاستی سطح کی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اس پروگرام میں شیو سینا کے ترجمان اور نوی ممبئی کے کارپوریٹر انکوش بابا قدم کی صدارت میں سابق وزیر مملکت داخلہ سدرام جی مہترے، ضلع صدر شیو سینا سولاپور منیش انا کالجے، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (ضلع پریشد سولاپور) پرکاش جی نانگرے، ویج سپرنٹنڈنٹ لکشمن جی بالواڈ، نیز ضلع صدر شیو سینا مہیش چیوٹے سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
اس تقریب میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے معتمد ساتھی اور نائب وزیر اعلیٰ میڈیکل ہیلپ سیل کے سربراہ منگیش دادا چیوٹے کے ہاتھوں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔