معلمہ قدسیہ منیار کی تدریسی خدمات قابل تحسین ہیں : ڈاکٹر آصف اقبال۔ استاد کی حیثیت سے ملنے والی عزت زمین پر جنت ملنے کے برابر ہے : قدسیہ منیار۔ مثالی ٹیچر قدسیہ منیار کے لیے پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد۔

معلمہ قدسیہ منیار کی تدریسی خدمات قابل تحسین ہیں : ڈاکٹر آصف اقبال۔ 
استاد کی حیثیت سے ملنے والی عزت زمین پر جنت ملنے کے برابر ہے : قدسیہ منیار۔ 
مثالی ٹیچر قدسیہ منیار کے لیے پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد۔

سولاپور(اِقبال باغبان) : سولاپور سوشل اسوسی ایشن اردو پرائمری اسکول، سولاپور کی مثالی معلمہ قدسیہ اعجاز منیار کی الوداعی تقریب کا انعقاد بہت خوبصورت ماحول میں کیا گیا۔ قدسیہ منیار کو بطور اسسٹنٹ ٹیچر پورے 35 سال نمایاں خدمات کے لیے خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔

پروگرام کی صدارت مولانا آزاد اردو ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر عرفان کیرول نے کی۔ اسٹیج پر ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر آصف اقبال، ریٹائر ہونے والی ٹیچر قدسیہ منیار، اعجاز منیار، شریف بھاگ نگری موجود تھے۔
اپنے صدارتی خطاب میں،عرفان کیرول نے منیار آپا کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات واقعی متاثر کن تھیں اور آپ نے اپنے طلباء کے لیے ایک روشن مثال کے طور پر کام کیا۔
تعارفی کلمات ڈاکٹر آصف اقبال نے پیش کئے۔ آپ قدسیہ منیار کی تعلیمی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مثالی معلمہ تھیں. آپ مخلصانہ طور پر اپنے طالب علموں کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ۔
اپنے الوداعی خطاب میں قدسیہ منیار نے اس جذبات کا اظہار کیا کہ بطور استاد مجھے جو اعزاز حاصل ہوا وہ’’ یہیں زمین پر جنت حاصل کرنے‘‘ کے مترادف ہے۔ انہوں نے ادارے کے بانی مرحوم ڈاکٹر محمد علی وڈوان کی یاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے دور میں اپنے تجربات کو بھی یاد کیا۔ تقریب کی ایک خاص بات یہ تھی کہ وظیفہ یاب معلمہ نے اپنے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر آصف اقبال کے اعزاز میں ذاتی طور پر ایک گیت کمپوز کرکے پیش کیا. اس گیت نے سامعین کا دل جیت لیا۔
الوداعی تقریب کے دوران، گلشن خان، رضوانہ پیارے، شبانہ قاضی، ریحانہ شیخ، قدسیہ منیار کے بھائی امیر خسرو، شریف بھاگ نگری سمیت کئی افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے دوران شہزادی ماسولدار نے نعت پیش کی جبکہ شبانہ قاضی نے حمد پڑھ کر تقریب کی رونق بڑھا دی۔ پروگرام کی نظامت معیز سراج احمد نے کی، اور شکریہ انیسہ نا لبند نے ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔