ایک اور چراغ بجھ گیا۔ - ازقلم : محمود نواز، سولاپور۔
ایک اور چراغ بجھ گیا۔ -
ازقلم : محمود نواز، سولاپور۔
یہ کیسا دور آ گیا ہے کہ دنیا میں ظلم، بے ایمانی کرنے والے اور خود غرض لوگ ہر طرف سلامت اور طاقتور نظر آتے ہیں، جبکہ انسانیت کا درد رکھنے والے، قوم و ملت کی فکر کرنے والے، محبت اور خلوص بانٹنے والے لوگ ایک ایک کرکے اس دارِ فانی سے رخصت ہوتے جا رہے ہیں۔
مرحوم نذیر منشی صاحب کے بعد اقبال انصاری صاحب کا انتقال یقیناً قوم و ملت کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔ یہ اصحاب باالخصوص سولاپور کے بے شمار ضرورت مندوں کا سہارا تھے۔۔
یہ دونوں شخصیات میری زندگی میں غیر معمولی اہمیت رکھتی تھیں۔ ان کی شفقت، دعائیں، حوصلہ افزائی اور محبت ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گی۔
میرے جیسے کم عمر انسان کے لیے یہ لمحہ آج بھی میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی محسوس ہوتا ہے، جب سردیوں کی ٹھنڈی صبح میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر، پل عبور کرکے، لڑکھڑاتے قدموں سے چلتے ہوئے صرف میری حوصلہ افزائی اور استقبال کے لیے آئے تھے…
یہ میرے لیے کسی اعزاز، کسی عہدے اور کسی شہرت سے کہیں بڑھ کر تھا۔
"بڑے لوگ اپنی عمر سے نہیں،
اپنے خلوص اور محبت سے بڑے ہوتے ہیں۔"
" کچھ لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں،
مگر دلوں سے کبھی نہیں جاتے۔"
اللہ تعالیٰ میرے دونوں مرحوم مربیوں اور محسنوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
Comments
Post a Comment