امبور سے افسوسناک خبر


 امبور سے افسوسناک خبر.

امبور (محمد رضوان اللہ) جمعہ22-05-2026 نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب مکہ ارشاد احمد صاحب (عمر 57 سال) کا انتقال ہوگیا۔
مرحوم فریدہ شوز پرائیویٹ لمیٹڈ، آرکاٹ سولز پرائیویٹ لمیٹڈ، فریدہ لیدر ویئر لمیٹڈ اور فریدہ شوز پرائیویٹ لمیٹڈ پامس یونٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرحوم، جناب مکہ رفیق احمد صاحب المعروف مکہ بابو (چیئرمین فریدہ گروپس) کے فرزند تھے۔
مرحوم کی میت آج رات تقریباً 9 بجے کوتھاری روڈ، ننگم باکم، چینئی میں واقع ان کی رہائش گاہ لائی جائے گی۔
ان شاء اللہ، نمازِ جنازہ کل بروز سنیچر 23 مئی کو ظہر کی نماز کے بعد انجمنِ حمایتِ اسلام، ٹی نگر، چینئی میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین ٹانا مسجد قبرستان، پورسائی واکم، چینئی میں عمل میں آئے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی کوتاہیوں کو معاف کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔