پرجا پالنا ہفتہ تعلیم کا گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد میں شاندار انعقاد۔
ظہیر آباد 17 مئی (پریس نوٹ) پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے ایک پریس نوٹ کے بموجب حکومت تلنگانہ کی جانب سے شروع کردہ پرجا پالنا عوامی حکمرانی پروگرام کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں 10 تا 17 مئی شاندار انعقاد عمل میں آیا. جس میں مختلف تعلیمی و شعور بیداری پروگرام لائبریری ڈے مصنوعی ذہانت پروگرام اور دیگر فروغ تعلیم پروگرام منعقد کئے گئے. ہفتہ تعلیم کا اختتامی اجلاس آج کالج میں منعقد ہوا اس موقع پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و اساتذہ کو کالج کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی.
اس پروگرام سے کالج کے پرنسپل پروفیسر اسلم فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ تعلیم کے تحت کالج میں سات دنوں تک مختلف سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کیے گئے۔ انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ کالج میں دستیاب وسائل اور سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کامیابی کی بلند ترین چوٹیوں تک پہنچائیں ۔ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ایس۔ راملو نے اپنے خطاب میں طالب علموں سے کہا کہ وہ سخت محنت سے پڑھائی کریں، اپنی مہارتوں کو فروغ دیں اور مستقبل میں مزید اعلیٰ مقامات حاصل کریں۔ڈاکٹر ریاض خان ڈاکٹر محمد تنویر ڈاکٹر مدن راتھوڑ نے بھی تقریب سے خطاب کیا.
اس پروگرام میں ڈاکٹر ریاض خان، ڈاکٹر تنویر، جگن موہن، پولیس پروین، سدّپا، ڈاکٹر مدن، مبین، دیگر اساتذہ، کالج کا نان ٹیچنگ اسٹاف اور طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Comments
Post a Comment