رئیس جونیئر کالج بھیونڈی کا ایچ ایس سی کا شاندار نتیجہ۔
بھیونڈی : (راست) سنیچر 2 مئی 2026 کو آن لائن ظاہر کیے گئے بارھویں بورڈکے نتائج میں رئیس جونیئرکالج کے نتائج حسبِ سابق انتہائی شان دار رہے۔بھیونڈی کے قدیم اور ممتاز تعلیمی ادارے رئیس جونیئر کالج سے سائنس،آرٹس اورکامرس فیکلٹی سے مجموعی طور پر کل 803 طلب بورڈ امتحان میں شریک ہوئے جس میں 756 طلبہ کامیاب ہوئے۔مجموعی نتیجہ 95 فیصد رہا۔ امسال شعبہ سائنس کا نتیجہ 95.37 فیصد، شعبہ آرٹس کا 96.21 فیصد اور شعبہ کامرس کا 90.56 فیصد رہا۔شعبہ ایم ایل ٹی کا نتیجہ صد فی صد رہا۔جو ادارے کی بہترین تدریس کارکردگی کا مظہر ہے۔کالج ہٰذا کے ٹاپ ٹین کامیاب طلبہ کے نام اس طرح ہیں اول مقام انصاری زینب سائنس اے 92.67 فیصد،دوم مقام سلمانی فلک آرٹس بی 90.17 فیصد, سوم مقام خان سوالحہ آرٹس سی 89.33 فیصد,چہارم مقام انصاری مہشم آرٹس سی 87.67 فیصد،پانچواں مقام منیھار خوشبو آرٹس سی 87.17 فیصد،چھٹامقام چودھری منتشا آرٹس سی87 فیصد،ساتواں مقام شیخ مشفقہ کامرس اے 86.67 فیصد،آٹھواں مقام انصاری ثناء آرٹس سی 86.33 فیصد,نواں مقام مومن نورش کامرس اے 86 فیصد اور دسویں مقام پر مومن اقراء کامرس اے 85.50 فیصد نمبرات سے کامیاب ہوئیں۔اس کے علاوہ ہمارے طلبہ نے مختلف مضامین میں بھی قابلِ ذکر کارکردگی انجام دی ہیں ۔ اس بہترین کامیابی پرکوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کی مجلسِ منتظمہ کے عہدے داران و اراکین، چیرمن صاحبان، ہیڈماسٹرس، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر،سپر وائزرس اور دیگر ذمہ داران نے کامیاب طلبہ،والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Comments
Post a Comment