آو اردو سیکھیں" کتابچہ ہمارے ہاتھ آیا..جزاک اللہ منسٹر صاحب، جزاک اللہ اردو اکیڈمی چیئرمین صاحب.....
آو اردو سیکھیں" کتابچہ ہمارے ہاتھ آیا..
جزاک اللہ منسٹر صاحب، جزاک اللہ اردو اکیڈمی چیئرمین صاحب.....
اے. پی اردو اکیڈمی کی جانب سے الھدا ٹرسٹ کی سرپرستی میں اہتمام شدہ دینی و اردو سمر کلاسسس میں زیر تربیت جملہ 40 طلبہ میں "آو اردو سیکھیں "کتابوں کی مفت تقسیم عمل میں لائی گیء.. ذمہ دار حضرت عبدالغفور قاسمی کی سرپرستی میں جاری اس سمر کلاسسس میں بہ حیثیت خصوصی مہمان شرکت کےء مسلم مینارٹی افضل ایجوکیشنل سوسائٹی صدر سی. عبدالستار کے ہاتھوں او اردو سیکھیں کتابوں کی مفت تقسیم عمل میں لائی گیء..
اس دوران عبدالستار نےاپنے خطاب میں بتایا کہ ہم اردو والوں کی خوش بختی ہے کہ ایک محب اردو، حرکاتی قائد محترم فاروق شبلی جیسی ہمہ گر شخصیت اردو اکیڈمی چیئرمین کے عہدے پر فائز ہوےء.. انہیں بخوبی علم ہے کہ کن سے کسطرح کا کام لیا جاےء... اردو اکیڈمی کی تاریخ میں پہلی بار لٹریری کمیٹی تشکیل پانا خوش آئند بات ہے.. لٹریری کمیٹی میں شامل جملہ 7 حضرات عرصہ دراز سے درسی کتابوں کو مرتب کرنے میں لگے ہوےء ہیں.. او اردو سیکھیں کتاب بہت ہی آسان طرز سے رنگین اور کاغذ عمدہ انتخاب کرنا بچوں کو کتاب کی طرف راغب کرنا قرار دیا... اراکین لٹریری کمیٹی قابل ستائش ہیں کہ انہوں نے اردو سیکھنے کے لیے منصوبہ بند طرز سے اس کتاب کو مرتب کیا ہے.. اس دوران ھداٹرسٹ صدر عبدالغفور قاسمی نے ان کتابوں کی مفت فراہمی پر وزیر اقلیتی فلاح و بہبود الحاج این. ایم. ڈی. فاروق اور اردو اکیڈمی چیئرمین الحاج فاروق شبلی کا شکریہ بجا لایا..
Comments
Post a Comment