بزم ہدایت کا سالانہ مشاعرہ - صدارت ڈاکٹر اوصاف سعید، محمد اظہر الدین وہ دیگر مہمانان خصوصی ہونگے۔
حیدرآباد ۔ (راست) بزم ہدایت فروغ اردو سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام سالانہ مشاعرہ 23 مئی 2026 بروز ہفتہ رات 8 بجے بمقام اذان انٹرنیشنل اسکول گنبدان قطب شاہی روڈ، ٹولی چوکی منعقد ہوگا۔ مشاعرے کی صدارت سابق سفیر ہند سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید کریں گے جبکہ ریاستی وزیر اقلیتی بہبود جناب اظہر الدین، صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈمی جناب طاہر بن حمدان، سابق صدر نشین اقلیتی کمیشن جناب طارق انصاری مہمانان خصوصی ہونگے۔
ڈاکٹر جاوید کمال اور ڈاکٹر جہانگیر احساس تاثرات کا اظہار کرین گے۔ شعرائے کرام جو اس محفل میں اپنا کلام پیش کریں گے ان میں صلاح الدین نیّر، جلیل نظامی، شاہد عدیلی، طیب پاشا قادری، انجنی کمار گوئل، وحید پاشا قادری، سیف نظامی، لطیف الدین لطیف، ساجد عباسی، باسط علی رئیس شامل ہیں۔ اس موقع پر سوینیر کی رسم اجراء بھی ہوگی۔ لطیف الدین لطیف ناظم اجلاس ہونگے۔
Comments
Post a Comment