برہان پور میں جمعہ کو عظیم الشان کل ہند ادبی اجلاس اور مشاعرہ - حیدرآباد سے پروفیسر مسعود احمد مدعو - شعری مجموعہ احساسات مسعود کی رسم اجرا ہوگی۔
حیدرآباد 20-مئی - جشن اقبال انصاری برائے صحافت کے ضمن میں جمعہ 22 مئی 2026ء کو مومن جماعت خانہ انصار نگربرہان پور( مدھیہ پردیش ) میں ایک عظیم الشان ادبی اجلاس اور مشاعرہ منعقد ہوگا حیدراباد سےپروفیسر مسعود احمد خصوصی طور پر مدو کیا گیا ہے اس موقع پر ان کے شعری مجموعے "احساسات مسعود" ( بہ زبان ہندی )کی رسم اجرا عمل میں آئے گی پروفیسر مسعود احمد کے مختلف شعری مجموں کی مختلف زبانوں میں اشاعت عمل میں آچکی ہے تقریب کی صدارت جناب سید مصطفی علی صاحب ساگر اور جناب محمد آصف انصاری صاحب کارپوریٹر کریں گے اس تقریب کا اہتمام نماز انٹرنیشنل اسکول سوسائٹی، آل ازویل ہسپتال سوسائٹی ،تحریم ایجوکیشنل سوسائٹی اور حرف حرف آئینہ سوسائٹی نے کیا ہے سیمینار دوپہر 3 بجے کانفرنس ہال مومن جماعت خانہ انصار نگر میں ہوگا بہ عنوان "اقبال انصاری 40 سالہ صحافتی خدمات کے آئینے میں" خطابات ہوں گے تعلیمی بیداری پر مقررین خاص جناب آنند پرکاش چوکسے، پنڈت راکیش شرما جی اور ایڈوکیٹ منوج اگروال کے خصوصی خطابات ہوں گے10 بجے شب منعقد ہونے والے مشاعرہ میں اعجااز انصاری دہلی، احمد عبدالحمید پونا، پروفیسر محمد مسعود احمد حیدر
آباد ،مشیر انصاری ممبئی، راجویر سنگھ راج چندی گڑھ، حامد علی اختر دہلی، شیخ نظامی جبل پور ،شاد پلاس پوری چھتیس گڑھ، پیکر پانی پتی ہریانہ ،عشرت بلال ناگپور، سلیم دریا پوری ،شارق نایاب دیول گاؤں راجہ اور ڈاکٹر زاہد نیرمہمان شعراءہوں گے میزبان شعراء میں نعیم اختر خادمی ،مجاز اشنا ،ریاست علی ریاست، قمرالدین فلک، تفضیل تابش ،ڈاکٹر واصف یار، عابد قزا باش، سلیم شہزاد اوررضا جعفری شامل ہیں ممتاز معروف شاعر ڈاکٹر جلیل برہان پوری کنوینر مشاعرہ ہوں گے ممتاز و معروف شاعر ہارون عثمانی بھساول ناظم مشاعرہ ہیں
Comments
Post a Comment