گولکنڈہ نیوگورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث کا پروگرام۔


حیدرآباد ۔14/ مئی۔ تاریخی گولکنڈہ کے نیو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث میں "پراجا پالنا - پرگتی پرانالیکا" تعلیمی ہفتہ کی تقریبات کے حصے کے طور پر، آج طالبات، والدین اور سابقہ طالبات کی آمد سے کالج کا کیمپس کافی پررونق رہا۔
اس پروگرام میں ایم ایل اے جناب کوثر محی الدین صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے ساتھ سابق کارپوریٹرز عزیز خان پٹھان اور محمد امیر الدیننے معزز مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم کے لیے حکومت کے تعاون اور کالج کی ترقی کی بھرپور ستائش کی۔جناب کوثر محی الدین صاحب نے کہا کہ طالبات تعلیم ترک نہ کریں، دلجوئی سے تعلیم حاصل کریں در پیش مسائل کا حل ہم کریں گے ۔انہوں نے تعلیمی سال ۲۰۲۶ ۲۰۲۷ کا بروچر بھی ریلیز کیا۔
مزید برآں، طالبات کی تعلیمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کے لیے *پیرنٹ ٹیچر میٹنگ (PTM)* کا انعقاد کیا گیا، جس میں 76 اولیاء طلباء نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں طالبات و اولیاء طلباء میں بیداری پیدا کی گئی۔
ایلومنائی (سابقہ طالبات) کا اجلاس
کالج کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کرنے کی مہم کے مقصد سے منعقدہ اس میٹنگ میں *56 سابقہ طالبات* نے شرکت کی اور اپنے تجربات بتاۓ۔
اس موقع پرمفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تعلیمی ہفتہ کی تقریبات کے ضمن میں طالبات کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے لگائے گئے مفت طبی کیمپ کو زبردست ردعمل ملا۔ *ڈاکٹر ردا* اور *ڈاکٹر روبینہ* نے تقریباً 120 طالبات و تقریبا 50 مقامی لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔
یہ پروگرام کالج کی پرنسپل پروفیسر*ٹی. سری لکشمی، وائس پرنسپل حمیرہ سعید ہیلتھ انچارج رکمنی دیوی اور تدریسی عملے کی نگرانی میں منعقد ہوا، جس میں طالبات اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عوامی نمائندوں کی موجودگی میں ہونے والے ان اجلاس نے طالبات اور والدین میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔