عمران جمعدار کو “مہاراشٹر گورو” ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا



سولاپور : (راست) جے ہند سیوا بھاوی شکشن سنستھا، پرنڈی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سولاپور کے معروف تعلیمی شخصیت عمران جمعدار کو سال 2026 کے باوقار “مہاراشٹر گورو” ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق یہ اعزاز انہیں تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات، سماجی وابستگی اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کی گئی کوششوں کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔

یہ تقریبِ اعزاز 7 مئی 2026 کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگی، جس میں مختلف معزز شخصیات، اساتذہ اور سماجی کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین نے عمران جمعدار سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ اور ساتھیوں کے ساتھ شرکت کرکے اس اعزاز کو قبول کریں۔

تعلیمی حلقوں میں اس خبر پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف شخصیات کی جانب سے عمران جمعدار کو مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

یہ اعزاز نہ صرف عمران جمعدار کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ سولاپور کے تعلیمی شعبے کے لیے بھی ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔
 واضح رہے کہ عمران جمعدار ضلع کے معیاری اساتذہ میں سر فہرست ہیں۔۔
س کامیابی پر ادارہ اعتماد فاؤنڈیشن کے صدر محمود نواز ،سہیل نایک وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔