ادارہ ادب اسلامی ٹولی چوکی کے زیر اہتمام مشاعرہ کا کامیاب انعقاد - شاعر خلیج جلیل نظامی، سیف نظامی، بشارت علی خان اور ابو نبیل خواجہ مسیح الدین کی تہنیت -
حیدرآباد۔3/ مئی۔ (ظہور ظہیرآبادی کی رپورٹ) اپنے اکابرین کی خدمات کو یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرنا زندہ قوموں کی علامت ہے اپنے بزرگوں کی قائم کی ہوئی روشن راہوں پر چل کر ہم اپنی منزل مقصود کو پا سکتے ہیں۔لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ انہوں نے ان راہوں کو روشن بنانے میں کس قدر محنت و مشقت کی ہے۔ان خیالات کا اظہار ادارہ ادب اسلامی ٹولی چوکی حیدرآباد کے زیر اہتمام بروز جمعرات 30/اپریل کی شب بمقام انٹیگرل فاؤنڈیشن اسکول نزد اسلامک سینٹر سات گنبد روڈ ٹولی چوکی حیدرآباد میں منعقد ہوئے مشاعرہ میں مقررین نے کیا۔اس موقع پر حیدرآباد کے بزرگ شاعر حضرت شرف الدین بقا،استاذ شاعر عسکر نرملی صدر ادارہ ادب اسلامی نرمل،جناب راشد محمود صدر ادارہ ادب اسلامی فرسٹ لانسر اور سابق صدر ادارہ ادب اسلامی ہند ڈاکٹر احمد سجاد (رانچی بہار) کے اوصاف حمیدہ بیان کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کی گئی۔شاعر خلیج جناب جلیل نظامی نےصدارت فرمائی۔ممتاز شاعر جناب سیف نظامی اور جناب بشارت علی خان اختر مہمانان خصوصی اور جناب ابو نبیل خواجہ مسیح الدین نائب صدر ادارہ ادب اسلامی جنوبی ہند مہمان اعزازی تھے۔نظامت کے فرائض جناب محمد ہاشم علی صدر ادارہ ادب اسلامی ٹولی چوکی حیدرآباد نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔مشاعرہ کا آغاز جناب عبدالاحد سہیل کی تلاوت قرأت پاک سے ہوا۔ظہور ظہیرآبادی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم میں نعت رسولؐ کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔کنوینر فیصل وارثی نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے شعرائے کرام و مہمانان کا خیر مقدم کیا۔صدر مشاعرہ جناب جلیل نظامی، مہمانان خصوصی جناب سیف نظامی و جناب بشارت علی خان اور مہمان عزازی جناب ابو نبیل خواجہ مسیح الدین کے علاوہ سمیع اللہ حسینی سمیع، ڈاکٹر عبدالنعیم سلیم،ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری،شکیل حیدر، کلیم شیخ،طاہر گلشن آبادی،مزاحیہ شاعر نجیب احمد نجیب، رفیق جگر، سعداللہ خان سبیل اور ظہور ظہیرآبادی نے کلام سناکر سامعین سے خوب داد و تحسین پائی۔جناب محمد رشید نے تلگو زبان میں کلام پیش کیا۔آخر میں ادارہ ادب اسلامی ٹولی چوکی حیدرآباد کی جانب سے صدر مشاعرہ شاعر خلیج جناب جلیل نظامی،مہمانان خصوصی جناب سیف نظامی و جناب بشارت علی خان اور مہمان اعزازی جناب ابو نبیل خواجہ مسیح الدین نائب صدر ادارہ ادب اسلامی جنوبی ہند کی شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔مشاعرہ گاہ میں باذوق سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی۔کنوینر فیصل وارثی نےاظہار تشکر فرمایا۔یاد رہے کہ محب اردو جناب محمد ہاشم علی صدر ادارہ ادب اسلامی ٹولی چوکی حیدرآباد کی دلچسپی و کاوشوں سے اس محفل کا انعقاد عمل میں آیا ان کی بےلوث اردو ادبی خدمات پر تمام احباب کی جانب سے بھر پور سرہانا کی گئی۔
Comments
Post a Comment