تمباکو نوشی مخالف عالمی دن کے موقع پر محکمہ دانت سازی جے ایم سی اینڈ ہسپتال میں عوامی بیداری پروگرام کا انعقاد۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) تمباکو نوشی مخالف کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ دانت سازی، گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، جلگاؤں کی او پی ڈی میں عوامی بیداری پروگرام ڈین ڈاکٹر گریش ٹھاکر اور ضلع سول سرجن، ضلع ہسپتال، کی نگرانی میں منعقد ہوا سال رواں تمباکو نوشی مخالف کے عالمی دن 2026 کا تھیم ہے -" رغبت کے ماسک کو ہٹائیں نیکوٹین اور تمباکو کی لت کو روکیں"۔ہے اس کے تحت تمباکو استعمال کے مضر اثرات، منہ کے کینسر کے بارے میں آگاہی اور تمباکو سے پاک طرز زندگی کا پیغام دیا گیا اور تمباکو سے پاک معاشرہ بنانے کا پیغام عوام تک پہنچانے کے مقصد سے مختلف سرگرمیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس موقع پر دانت سازی او پی ڈی کے احاطے میں رنگولی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں تمباکو مخالف پیغامات دیتے ہوئے پرکشش اور بیداری پیدا کرنے والی رنگولیاں پیش کی گئیں۔ مریضوں اور لواحقین کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات بھی بتائے گئے اور تمام حاضرین نے تمباکو سے پاک رہنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر تمباکو سے بنی مصنوعات خود استعمال نہ کرنے اور دوسروں کو ان سے دور رہنے کی ترغیب دینے کی حلف برداری بھی لی گئی۔ پروگرام میں طبی سماجی خادم اسحاق باغبان نے رہنمائی و ذہن سازی کی طلباء، عملہ اور مریضوں نے شرکت کی۔ان میں تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں موثر آگاہی پیدا کی گئی۔ پروگرام کے انعقاد کے لیے ڈاکٹر عمران پٹھان اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈینٹسٹری کے شعبہ کے سربراہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، جلگاؤں کے ساتھ ساتھ سینئر ریذیڈنٹ ڈاکٹر روزل ٹھاکر، ڈاکٹر پرشانت باوسکر، دانتوں کی صفائی کے ماہر سوریہ کانت ویزاوے، نیز ڈاکٹر شیوانی سنگھ، نیشنل تمباکو کنٹرول پروگرام کے ضلعی مشیر، راہل برہاٹے (سماجی کارکن)، راکیش پاٹل (ڈینٹل اسسٹنٹ)، پون کوش نے خصوصی کوششیں کیں۔
Comments
Post a Comment