ظہیرآباد سیرتِ ابراہیمؑ پر خطابِ عام۔
ظہیرآباد 25 /مئی (نمائندہ) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد ساؤتھ کے زیر اہتمام آج منگل کے روز 26/ مئی 2026ء کو "سیرتِ سیدنا ابراہیم علیہ السلام" کے موضوع پر ایک اہم خطاب عام منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام کا انعقاد بعد نماز مغرب اسلامک سینٹر شانتی نگر ظہیرآباد میں ہوگا۔ مہمان مقرر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کے معاون امیر حلقہ حافظ محمد رشاد الدین صاحب ہوں گے۔خطاب عام کا مرکزی عنوان _"آج بھی ہو جو ابراہیم سا ایمان پیدا" رکھا کیا گیا ہے۔ امیر مقامی سید عبدالرؤف جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد ساؤتھ نے برادران اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بامقصد پروگرام میں شرکت فرما کر مستفید ہوں۔۔۔
Comments
Post a Comment