جامعہ طیبہ للبنات تماپور رنگم پیٹ میں تعلیمی مظاہرے کا انعقاد۔


تماپور (توفیق اسد تماپوری) تماپور رنگم پیٹ ضلع یادگیر۔ تماپور جسے علم و ادب کا گہوارہ کہا جاتا ہے تو وہیں اسلامی نقطۂ نظر سے بھی یہ بستی دین اسلام کے افکار اسکی نشر واشاعت کے لئے بھی بڑی زرخیز رہی ہے۔ مساجد اور مدارس کی یہاں کوئی کمی نہیں ہے مقامی بچے بچیوں کے علاوہ اطراف و اکناف کے قصبوں سے بھی ایک قابل لحاظ تعداد میں ہر سال بچوں کی آمد ہوتی رہتی ہے۔ اور دینی علوم کے ہر پہلو سے واقف ہو کر آراستہ ہو کر فکر آخرت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا کر ہر حال میں شریعت محمدی ﷺ کی پاسداری کا آخری سانس تک عمل پیہم کا عہد لےکر فراغت پاتے ہیں۔

مندرجہ بالا ذکر کی ہی ایک کڑی مدرسہ جامعہ طیبہ للبنات تماپور رنگم پیٹ بھی ہے۔ سن 2009 میں اس کا قیام عمل میں آیا۔ ابتک اس مدرسہ سے قریب چار ہزار ملت اسلامیہ کی دختران زیور تعلیم سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ اسکے پیچھے کارفرما بانی و مہتمم حضرت مولانا مفتی الحاج اقبال صاحب قاسمی ونٹی کی شب و روز کی محنت جستجو قابل ستائش وہ قابل مبارکباد ہے۔
وقتاً فوقتاً مدرسہ جامعہ طیبہ للبنات میں بستی کی مشہور و معروف شخصیات کو مدعو کر کے انکی موجودگی میں طالبات کا تعلیمی مظاہرہ منعقد کیا جاتاہے۔
بروز پیر بعد نمازِ مغرب مدرسہ ہٰذا میں تعلیمی مظاہرے پر مشتمل ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ حضرت مولانا مفتی اقبال صاحب قاسمی ونٹی کی سرپرستی میں قرأت قرآن پاک سے اس تقریب کا آغاز ہوا جامعہ طیبہ کی طالبات نے حمد وہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ 
پھر باری باری لڑکیوں نے پیدائش سے لیکر زندگی میں پیش آنے والے بہت سے معاملات میں دینی تقاضوں کو پورے شعور و آگہی کے ساتھ ادائیگی کا عملی نمونہ پیش کیا جو بہت ہی متاثر کن اور قابلِ تعریف رہا۔ 
اس تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب الحاج عبدالرحیم صاحب خندو صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد تماپور جناب جمیل احمد صاحب کنڈالے جناب عبداللہ صاحب 
شریکِ تقریب رہے۔ 
اس موقع پر جامعہ طیبہ للبنات کی تمام معلمات بھی موجود تھیں۔
قریب دو گھنٹوں پر مشتمل اس پروگرام کی نظامت مفتی شیخ داؤد ونٹی ندوی نے بحسن وخوبی انجام دیتے ہوے اظہار تشکر فرمایا۔
آخر میں بانی جامعہ طیبہ للبنات حضرت مفتی اقبال احمد قاسمی ونٹی کی فکر انگیز دعا کے ساتھ اس پر نور محفل کا اختتام ہوا۔۔۔۔۔!!!
 
              توفیق اسد تماپوری۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔