محمد عبدالجلیل قریشی چندہ والے شمع گروپ کی دختر کا عقد مسعود ۔


بیدر7مئی(نامہ نگار) جناب محمد عبدالجلیل قریشی صاحب چندہ والے شمع گروپ ساکن مستعدپورہ بیدر کی دختر کا عقد مسعود،جناب گورے میاں قریشی صاحب مرحوم کے فرزند جناب محمد اسلم قریشی ساکن کوہیر دکن کے ساتھ کل 6/مئی بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید جمال بہارؒ مستعدپورہ بیدر میں بحسن وخوبی انجام پایا۔تقریبِ عقد میں علماء کرام،معززین شہر،تاجیرین،جمعیت القریش کے ذمہ داران،دوست واحباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے دلہا ودلہن کو مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔بعد نماز عشاء سلام پیالیس فنکشن ہال بیدر میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا جہاں مہمانوں کی بہترین تواضع کی گئی۔تقریب میں خوشی ومسرت کا ماحول دیکھا گیا اور حاضرین نے عمدہ انتظامات پر میزبان خاندان کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر شمع گروپ اور مرحوم جناب محمد عبدالرحیم صاحب قریشی چندہ والے خاندان کی جانب سے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا گیا۔محفل کے اختتام پر نو عروس جوڑے کی خوشحال،کامیاب اور بابرکت ازدواجی زندگی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔