محمد خواجہ گیسو دراز کے اعزاز میں تہنیت۔
گلبرگہ 14 / مئی. بمقام مجیب علی خان میوزیم کلچرل فورم مکہ کالونی گلبرگہ میں محمد خواجہ گیسو دراز الجنیدی موظف محکمہ تعلیمات گلبرگہ کے اعزاز میں ایک پر وقار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ پچھلے دنوں موصوف کو آل انڈیا علماء بورڈ دہلی شاخ تلنگانہ- کی جانب سے حضرت شہید ٹیپو سلطان ایوارڈ ملنے کی مسرت میں یہ پروگرام منعقد ہوا۔ جس کی صدارت الحاج محمد مجیب علی خان نے کی، جبکہ مہمانان خصوصی میں۔ زیبا تبسم صدر آل انڈیا اردو ویلفیئر ڈیولپمینٹ آرگنائزیشن بینگلور ساکن گلبرگہ، شاہین بیگم صدر جن سیوا سمیتی سونیا گاندھی کالونی گلبرگہ، میڈم ریشماں سن شاءین اسکول۔ میڈم سیدہ آفرین۔ میڈم مہک اور محترم وسیم عارف انجنیئر و دیگر احباب موجود تھے۔ اس موقع پر زیبا تبسم نے کہا کہ مولوی محمد خواجہ گیسو دراز کو الله تعالٰی نے کیی خوبیوں سے نوازا ہے، ان کے دل میں کسی سے بیر یا بغض نہیں ہے ہر ایک سے خوش دلی سے ملنا گیسو دراز کی فطرت ہے، یہ ایک اردو زبان کے ہمدرد انسان ہیں۔ اور کیی مقامات پر سرکاری اردو اسکول قایم کر کے سرکار کی جانب سے عمارتیں تعمیر کروایی ہیں۔ خواجہ گیسو دراز کو ٹیپو سلطان شہید ایوارڈ ملنے پر ان کے دوست احباب میں خوشی کی لہر دوڑ گءی ہے اور انہیں کیی احباب نے مبارک باد دی ہے۔ آخر میں خواجہ گیسو دراز نے مجیب علی خان اور ان کے ہمراہ کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے اختتام پر انجنیئر وسیم عارف نے شکریہ کا فریضہ انجام دیا ۔
Comments
Post a Comment