بھساول میں آٹھ سالہ ابو حریرہ بنے حافظ قرآن۔
بھساول (صلاح الدین ادیب) شہر کےمفتی صلاح الدین قاسمی کے آٹھ سالہ فرزند ابو حریرہ نے جامعہ بدر صفا، بھساول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد قرآن مجید حفظ کرلیا.
بدھ کی شب تاج ہال میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں حافظ ابوحریرہ کی دستار بندی کی گئی۔ اس موقع پر شہر کے علمائےا کرام اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ابوحریرہ، ان کے اہل خانہ اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کیں.
Comments
Post a Comment