اقرا شاہین کے نمایاں طلبہ کی کالج میں تہنیتی تقریب۔


جلگاؤں (فرحان) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کہ زیر اہتمام اقرا شاہین جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں نے بارہویں جماعت (سائنس شعبہ) کے بورڈ امتحان میں 100 فیصد نتیجہ حاصل کرکے قابلِ ذکر کامیابی درج کی ہے۔ کالج کے تمام 178 طلبہ امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں، جس سے ادارے کی تعلیمی معیار کی شاندار روایت ایک بار پھر نمایاں ہوئی ہے۔

اس امتحان میں ہنگورا صفا بانو محمد اشفاق نے 86.67 فیصد نمبر حاصل کرکے کالج میں پہلا مقام حاصل کیا۔ سید مصعب الدین نورالدین نے 84.67 فیصد نمبر حاصل کرکے دوسرا مقام حاصل کیا۔ تشمیر فاطمہ شیخ جاوید احمد نے 82.83 فیصد نمبر حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح زوفین فاطمہ شیخ انیس نے 82.50 فیصد نمبر حاصل کرکے چوتھا مقام حاصل کیا، جبکہ عائشہ تنویر پِنجاری نے 82.00 فیصد نمبر حاصل کرکے پانچواں مقام حاصل کیا۔

اس شاندار کامیابی پر نمایاں طلبہ کی کالج میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار صاحب، سکریٹری اعجاز ملک صاحب ، نائب سکریٹری عبد الرشید شیخ صاحب، پروفیسر ظفر شیخ صاحب ، عبدالعزیز سالار صاحب ، طارق شیخ صاحب، انیس شیخ صاحب ، نیز کالج کے پرنسپل ریاض شاہ سر، سپروائزر شیخ ذاکر سر، بارہویں جماعت کے کلاس ٹیچرز خان سعدیہ مس اور خان فراست مس اور ساتھ ساتھ طلبہ کے سرپرست بھی موجود تھے۔

موجود معززین نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے آئندہ تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کالج کی اس شاندار کامیابی پر پورے علاقے میں خوشی اور ستائش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔