قلب پر شدید حملہ کے باعث آفتاب وسیم کا انتقال، تدفین عمل میں آئی۔


بیدر،21مئی(نامہ نگار) یہ خبر نہایت رنج و غم کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ جناب آفتاب وسیم ولد ظہیرالدین (عمر تقریباً 50سال) گزشتہ شب قلب پر شدید حملہ کے باعث گلبرگہ میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کے انتقال کی خبر سے شہر میں غم کی لہر دوڑ گئی اور دوست احباب، عزیز و اقارب و متعلقین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر موتی مسجد المعروف کالی مسجد، چدری روڈ بیدر میں مولانا مفتی محمد جاوید احمد نظامی امام و خطیب مسجد ہذا کی امامت میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں مرحوم کو مسجد سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ جلوسِ جنازہ، نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر علماءِ دین، عمائدینِ شہر، تاجر برادری، عزیز و اقارب اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ حاضرین نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
مرحوم آفتاب وسیم، جناب الحاج محمد ایاز الحق پروپرائٹر کرناٹک چھالیہ اسٹور بیدر کے داماد تھے۔ مرحوم خوش اخلاق، ملنسار اور نیک سیرت شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے انتقال سے دینی، ملی، سماجی،حلقہ احباب اور تجارتی حلقوں میں بھی افسوس کی لہر پائی جارہی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔