نیو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث گولکنڈہ میں ایجوکیشن ویک تقاریب کا انعقاد۔


نیو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث گولکنڈہ میں ایجوکیشن ویک تقاریب کا انعقاد۔

پرنسپل نیو گورنمنٹ ڈگری کالج برائےاناث گولکنڈہ پروفیسرٹی سری لکشمی کے بموجب حکومت تلنگانہ کے فلیگ شپ پروگرام پرجا پالنا پرگتی پرنالیکا کا اہتمام کیا گیا اس ضمن میں کالج میں 10مئی کو مختلف ترقیاتی منصوبہ جاتی اور فلاحی و تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا اور اس کی تیاری کا لائحہ عمل تیار کیا گیا 11 مئی کو افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا اور ساتھ ہی ساتھ ڈیجیٹل لائبریری کا بھی کالج میں افتتاح کیا گیا ۔ایل بی سٹیڈیم میں عزت مآب وزیراعلی جناب ریونت ریڈی نے اسکول کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کیا جہاں گولکنڈہ کالج کی 60 طالبات و این ایس ایس والنٹیرز، این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر حمیرہ سعید دیگر لیکچررز کے ساتھ شریک رہیں دوسرے دن 12 مئی کو فری پی جی کوچنگ کلاسز کا کالج میں آغاز کیا گیا اور یوگا سیشن کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا یوگا انسٹرکٹر ٹی ہیمالتا نے روزمرہ زندگی کے لیے کارآمد مختلف یوگا آسنوں کا مظاہرہ کیا اور روزانہ ورزش کی اہمیت پر لیکچر دیا 13 مئی کو کالج کے داخلوں سے متعلق مہم کے تحت مقامی افراد سے بات چیت کی گئی اور لوگوں میں بروچر تقسیم کیے گئے کارپوریٹرز کی شال پوشی کی گئی۔ 
14 مئی کو پی ٹی ایم اور ایلیمونی میٹ کاانعقاد کیا گیا جس کے تحت پروفیسر منظور حسین ،پروفیسر وجے کمار اور ڈاکٹر این جیسری نے طلباء سرپرستان اور المونی سٹوڈنٹس سے خطاب کیا اور کالج میں موجود سہولیات کورسز اور اے ای ڈی پی کے نئے کورسز کا تعارف کروایا پرنسپل پروفیسرٹی سری لکشمی نے اے ای ڈی پی کے تحت دو نئے کورسز بی ایس سی ہیلتھ کیرمینجمنٹ اور بی کام ای کامرس کےکورس متعارف کرواےگئے ہیں پرنسپل صاحبہ نے خواہش کی کہ ان کورسز سے استفادہ اٹھایا جائے والدین کے ساتھ انٹریکشن سیشن میں یہ بات رکھی گئی کہ کس طرح طلبہ کے کالج کے تعلیمی نظام اور نظم و ضبط کو بہتر کیا جا سکے۔
 انڈو۔ یو ایس ہاسپٹل ٹولی چوکی اور روبی کلینک کے ڈاکٹرز نے کالج کی تدریسی غیر تدریسی عملے طالبات اور والدین اور عام لوگوں کے لیے فری ہیلتھ چیک اپ کا انعقاد کیا جنرل فزیشن اورگائناکالوجسٹ ڈاکٹرز نے طالبات اور خواتین کے درپیش مسائل کو بغور سنا اور رہنمائی کی۔
14 میں کو جناب محمد کوثر محی الدین صاحب ایم ایل اے حلقہ کارواں نے کالج میں منعقدہ تینوں پروگرامز میں شرکت کی اور طلبہ اور ان کے والدین سے خطاب کیا یہ تین پروگرامز فری ہیلتھ چک اپ، پیرنٹ ٹیچر میٹنگ اور ایلمونی میٹ کے ضمن میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچے تعلیم کو ترک نہ کریں بلکہ ان کی تعلیم جاری رکھیں کالج کے ساتھ ان کا تعاون ہمیشہ سے تھا اور ہمیشہ رہے گا 15 مئی کو لائبریری جشن منایا جائے گا جس کے تحت بک فیئر کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا اور لائبریری کے جو ریگولر طالبہ ہے ان کو ان کی شال پوشی کی جائے گی اور جنہوں نے زیادہ کتابیں لائبریری کو ڈونیٹ کی ہیں ان کی بھی شال پوشی کی جائے گی 16 مئی کو اے ائی لیکچر کا اہتمام ہوگا جبکہ 17 مئی کو اساتذہ طلبہ اور اساتذہ اور طلبہ کو ان کی نمایاں کارگردگی پر اعزاز سے نوازا جائے گا اور ایجوکیشن ویک کے اختتامی تقریب کا انعقاد ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔