وزیرِ حج رحیم خان اور ذوالفقار علی ٹیپو کی سعودی عرب میں اہم ملاقات۔


بیدر : 24مئی(نامہ نگار) حکومتِ کرناٹک کے معزز وزیرِ حج جناب الحاج محمد رحیم خان صاحب اور کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب ذوالفقار علی ٹیپو نے سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر ڈاکٹر سہیل خان اور قونصل جنرل فہد احمد خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کرناٹک کے عازمینِ حج کے لیے زمینی انتظامات کو مزید بہتر بنانے، معیاری رہائش و دیگر سہولیات کی فراہمی اور حجاجِ کرام کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی اور مثبت تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفد نے اس بات پر زور دیا کہ عازمینِ حج کو ہر ممکن سہولت، رہنمائی اور تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اطمینان، سکون اور خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے مقدس فریضۂ حج کی ادائیگی کرسکیں۔
وفد نے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعہ امسال حج انتظامات کو مزید مؤثر اور کامیاب بنایا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔