نیالکل منڈل کے موضع رکماپور کے قبرستان اور عاشور خانہ کو توڑنے کے معاملہ پر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی وقف بورڈ سی ای او سے نمائندگی۔


 ظہیرآباد20/ ( نمائندہ) سنگاریڈی ضلع کے ظہیرآباد کے نیالکل منڈل کے موضع رکماپور میں کچھ دن قبل ایک وینچر والے نے چند قبروں کو اور عاشور خانہ کو توڑکر ناجائز قبضہ کیا اس کی اطلاع بیریسٹر اسدالدین اویسی کو ملتے ہی انہوں نے وقف بورڈ سی ای او سے بات کی اور ظہیرآباد مجلسی صدر محمد اطہر احمد سے بات کرتے ہوئے وقف بورڈ انسپکٹر کے ساتھ ملکر اس مسئلہ کو حل کرنے کو بتایا۔ وقف بورڈ انسپکٹر صابر حسین اور مجلسی صدر محمد اطہر احمد موضع رکماپور پہنچ کر جائزہ لیا۔ اور اس کے بعد نیالکل منڈل تحصیلدار سے تفصیلی بات کرتے ہوئے ایک تحریری شکایت درج کروائی اور وقف بورڈ اور محکمہ ریوینیو کے جوائنٹ سروے کی ڈیمانڈ کی جس پر تحصیلدار نے تیقن دیا کے بہت جلد جوائنٹ سروے کیا جائیگا اس کے بعد وقف انسپکٹر صابر حسین اور مجلسی صدر محمد اطہر احمد نے حدنور سب انسپکٹر آف پولیس سے ملاقات کی اور ناجائز قبضہ کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کی ڈیمانڈ کی اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری شیخ الیاس، فرحان قادری حدنور آصف، یونس وقف بورڈ سروییر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔