ادبِ اطفال کا ایک چمکتا ستارہ غروب ہوا - فاروق سید نہیں رہے - ایوب نلامندو


غم کا اظہار
ادبِ اطفال کا ایک چمکتا ہوا ستارہ غروب ہو گیا۔
- - - - - - - - - - - - - - -
فاروق سید نہیں رہے۔

- - - - - - - - - - - - - - - -

ممبئی -- ہمارے دوست، "انڈین یوتھ ایسوسی ایشن سولاپور"  کے سابق صدر، بچوں کے پیارے، اردو ٹائمز کے سابق ایڈیٹر اور ماہنامہ "گل بوٹے" کے بانی و ایڈیٹر جناب فاروق غلام نبی سید خان عرف "فاروق سید" جو کچھ عرصے سے علیل تھے۔ آج  اپنے مالکِ حقیقی  سے جا ملے۔
 ادبِ اطفال کو پروان چڑھانے والی شخصیت آج ہم سے رخصت ہوگئی۔ سب جانتے ہیں کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن ہمیں ہمیشہ افسوس رہے گا کہ بچوں کے ادب اور ذہنیت کو پروان چڑھانے والا اردو کا عظیم سورما نہیں رہا۔
فاروق سید صاحب کے میٹھے الفاظ آج بھی ہمارے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ ان کی نرم طبیعت، اپنے اساتذہ سے محبت، پرانے دوستوں سے ملنے کی جلدی، ان کا گلے لگانا اور ان کی خیریت دریافت کرنا، کسی تقریب سے غیر حاضر ہونے پر ان کی سمجھداری، یہ سب ان کی اعلیٰ صفات کی جھلکیں تھیں۔ جنہوں نے اسے گلے لگایا اور پیدا ہونے والی دوریوں کو ختم کیا۔ ایسی ہزاروں خوبیوں کے مالک فاروق صاحب کو اللہ جنت الفردوس عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

ایوب نلامندو
ایڈیٹر: قاصد، سولاپور

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔