ذالحجہ کے مہینے کی مناسبت سے تین قطعات ارسال ہیں ۔۔۔ ازقلم : مقبول احمد مقبول۔
ذالحجہ کے مہینے کی مناسبت سے تین قطعات ارسال ہیں ۔۔۔ ازقلم : مقبول احمد مقبول۔
قطعات -
شانِ خلیل اللہ علیہ السلام
خود اپنے ہاتھ سے بیٹے کو اپنے ذبح کرنا ہے
یہ کیسا امتحاں لیتی ہے قدرت بھی یگانوں سے
خدا کے دوستوں کی بھی نرالی شانہوتی ہے
گزر جاتے ہیں ہنستے ہنستے ایسے امتحانوں سے
پیغامِ ابرہیم علیہ السلام
پیغامدے رہا ہے براہیم کا عمل
یعنی صمیمِ قلب سے یہ ٹھانلیجیے
موقع جو ایسا آئے تو اللہ کےلیے
سب سے عزیز چیز کو قربانکیجیے
پیغامِ اسماعیل علیہ السلام
خلیل اللہ کا کردار ہم پیدا کریں خود میں
ہمارے بچوں میں آئے ذبیح اللہ کا جوہر
دیا فرزندِ ابرہیم نے پیغامیہ ہمکو
جئیںاللہ کے ہو کر ،مریں اللہ کے ہو کر
پروفیسر مقبول احمد مقبول (کرناٹک)
9028598414
Comments
Post a Comment