مردم شماری میں حصہ لینا ہمارا قومی اور ملی فریضہ،غفلت نقصان کا باعث ہوسکتی ہے۔ریاستی جمعیۃ علماء کے اراکین عاملہ و ضلعی صدور کا بیان۔

حیدرآباد 2/مئی ( نمائندہ) حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ اور جمعیۃ علماء تلنگانہ کے اراکین عاملہ و ضلعی صدور نے اپنے صحافتی بیان میں تمام شہریوں سے ریاست تلنگانہ اور ملک بھر میں جاری حالیہ مردم شماری (Census) میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ذمہ داران جمعیۃ نے اپنے بیان میں کہا کہ مردم شماری ملک میں کی جانے والی منصوبہ بندیوں ’وسائل کی صحیح تقسیم اورملک میں بسنے والے مختلف طبقات کی یکساں اور منصفانہ ترقی کیلئے بے حد ضروری ہوتی ہے ۔ اس کے ذریعہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ مؤثر انداز میں شہریوں تک پہنچایا جاسکتا ہے۔حکومتیں اسی ڈیٹا کو بنیادبنا کر تعلیم’ صحت’روزگار ’ ہاؤزنگ وغیرہ کی اسکیموں کو بناتی ہے اور بجٹ میں اسی ڈیٹا کی بنیاد پر حصہ مختص کیا جاتا ہے۔تمام شہریوں کی ذمہ داری ہیکہ وہ مردم شماری میں بھر پور حصہ لیں اور درست و صحیح معلومات فراہم کریں۔چونکہ مردم شماری کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہوتی ہے تو ہمیں چاہیے کہ ہم بھی ہمارے اسلاف کی طرح ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔حالیہ ڈیجیٹل مردم شماری میں شہریوں کو پہلی مرتبہ آن لائن خود اندراج (Self-enumeration)کی سہولت بھی دی گئی ہے ’ جس کے ذریعہ شہری گھر بیٹھے اپنی معلومات فراہم کرسکتے ہیں جسکی تصدیق بعد میں مردم شماری کا عملہ آپ کے گھر آکر کریگا۔ موجودہ حالات میں اس مردم شماری میں حصہ لینا ہمارا ایک اہم ترین قومی اور ملی فریضہ ہے۔جس سے غفلت یا کوتاہی بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔اس لئے تمام شہری اس ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے خود بھی اس میں حصہ لیں اور دوسروں کو بھی اسکی فکر دلائیں۔واضح رہیکہ جمعیۃ علماء کے کارکنان نے ایس آئی (SIR) سے متعلق بھی پوری ریاست میں مثالی کام انجام دیا ہے۔ چونکہ ایس آئی آر کی تاریخ کچھ دن کیلئے آگے بڑھادی گئی ہے اسلئے مردم شماری کے کام پر زیادہ توجہ دی جاسکتی ہے۔ لہذا جمعیۃ علماء کے تمام کارکنان سے درخواست ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کسی بھی طرح سے غفلت اور سستی نہ برتیں اپنے آس پاس کے لوگوں کی بھی معاونت کریں اور مردم شماری کے اس عمل کو کامیاب اور مؤثر بنائیں۔جمعیۃ کی جانب سے اپیل کرنے والوں میں حضرت اقدس مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت بر کا تہم العالیہ امیر شریعت تلنگانہ وآندھراپردیش ‘حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ’ حضرت مولانا عبد القوی صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ ’مولانا عبد الستار صاحب ضلع ورنگل’ مولانا سعید احمد صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وصدر جمعیۃ علماء ضلع کھمم’ مولانا مصدق القاسمی صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وصدر جمعیۃ علماء ضلع حیدرآباد ‘ مولانا مصباح الدین صاحب خازن ریاستی جمعیۃعلماء تلنگانہ ’مفتی الیاس احمد حامد قاسمی ناظم تنظیمی برائے امور ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ وجنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل ’مولانا عبد اللہ اظہر صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وصدجمعیۃ علماء ضلع وقارآباد‘ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب خادم جمعیۃ علماء تلنگانہ ‘ مفتی تجمل حسین صاحب ناظم اصلاح معاشرہ ریاستی تلنگانہ ‘ مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب نائب ناظم جمعیۃ سندبھاؤنہ سنسدوجنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر‘ مفتی عبد الغنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نرمل ‘ مفتی یونس صاحب قاسمی ناظم سیرت النبی ؐ کوئیز تلنگانہ و صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر ‘ مولانا سمیع اللہ خان صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد ’حافظ ابوبکر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد‘ مولانا عبد العظیم صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ورنگل ’مولانا مسیح الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک‘ مفتی اسلم سلطان صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی ‘ مولانا مقصواحمد طاہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع رنگاریڈی ‘ مفتی ولی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میٹر چل ملکاجگری ‘ مولانا عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع گدوال ‘ مولانا عبد الوارث صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ونپرتی‘ مولانا عبد القوی صاحب صدر جمعیۃعلماء ضلع نارائین پیٹ ’مولانا عبد الوکیل صاحب کنوینر جمعیۃ علماء ضلع ناگر کرنول ‘ مولانا عبد الرقیب صاحب کنوینر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی ‘ مولانا عبد القادر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کوداڑ مولانا سعید المظفراطہر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سریاپیٹ ‘ مولانا مظہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع جگتیال’مفتی مبین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع آصف آباد ’مولانا عبد السلام صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ’ مولانا عبد الکریم صاحب صدر جمعیۃعلماء ضلع کتہ گوڑم ’مولانا لئیق صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع پداپلی ’مولانا عبد الرحمن صاحب صدر جمعیۃعلماء ضلع جنگاؤں ’حافظ محمد مجاہد صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع رورل ورنگل ’مولانا مشکور صاحب کنوینر جمعیۃ علماء ضلع منچریال ’مولانا محمد سلیم صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ملگ’ مفتی محمد عالمگیرصاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع محبوب آباد’مولانا سید کفایت اللہ صاحب کنوینر جمعیۃ علماء ضلع یادادری بھونگیر’مفتی صابر حسین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سرسلہ حافظ محمد زبیر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع جئے شنگر بھولا پلی ’ مولانا سید نذیز یونس احمد صاحب جزل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع حیدرآباد‘ حافظ وقاری محمد یونس علی خان صاحب ناظم جمعیۃ یوتھ کلب تلنگانہ شامل ہیں۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔